بہار نامہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار آمد کو لے کر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے کارکنوں میں جوش و خروش

پٹنہ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے جمعہ کو پٹنہ واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی جانب سے منعقدہ تیاریوں سے متعلق میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں 21 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مجوزہ ویشالی آمد کے پیش نظر پروگرام کی تیاریوں اور مختلف انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران یووا مورچہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کو پروگرام کی کامیابی کے لیے ضروری ذمہ داریوں کے سلسلے میں رہنمائی کی گئی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سنجے سراوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار آمد ریاست کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ ان کی قیادت میں بہار ترقی اور بنیادی سہولیات کی توسیع کی سمت مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم کے پروگرام کو لے کر بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی خاصا جوش و خروش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ تنظیم کی ایک اہم اکائی ہے اور بڑے پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں نوجوان کارکنوں کا فعال کردار ہوتا ہے۔
مسٹر سراوگی نے یووا مورچہ کے ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے پروگرام کی تیاریوں میں پوری توانائی، لگن اور تنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ مصروف ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ پروگرام سے متعلق مختلف انتظامات میں بہتر تال میل اور فعال شرکت یقینی بنائی جائے۔ ان کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت بہار کی ترقی کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔ 21 نومبر کا پروگرام بہار کی ترقی، عوامی شراکت داری اور تنظیمی اتحاد کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔میٹنگ میں یووا مورچہ کے ریاستی صدر جتیندر سنگھ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔