ریاستی خبریں

ترجمہ میں علمائے جامعہ نظامیہ کی خدمات کے موضوع پر محمد مظہر کو پی ایچ ڈی

حیدرآباد،  (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب شعبۂ ترجمہ کے اسکالر محمد مظہر ولد جناب محمد اقبال کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان “ترجمہ کے میدان میں علمائے جامعہ نظامیہ کی خدمات: ایک تحقیقی و تنقیدی مطالعہ” تھا۔ پروفیسر فہیم الدین احمد ان کے نگران تھے۔
—