’’ایک نئی پارٹی ’۔ کشمیر پالیٹکس میں ایک نیا موڑ ‘
رشید پروین
7006410532
آخر آغا روح اللہ پارلیمان ممبر نے کئی مہینوں کے تذبذب کا خاتمہ کرتے ہوئے ۳ نومبر کو اپنا استعفعیٰ آگے بھیج دیا ہے، آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے کئی مہینیوں پہلے ہی یہ تاریخ مقرر کی تھی اور بہت سارے لوگ اب جان چکے ہیں کہ اس تاریخ کی خاصیت اور ان کے لئے اہمیت کیا تھی ، در اصل ان کا پروگرام یہی تھا کہ اس دن انہیں اپنے والد گرامی سید مہدی کی ۲۶ ویں برسی کے سلسلے میں اپنے معتقدین سے خطاب بھی کرنا تھا ، سو انہوں نے نے یہ خطاب کیا اور اسی دوران جلسے میں ہی اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا، اپنا استعفیٰ لوک سبھا سپیکر اوم برلا کو ای میل کیا ہے ، یہ خطاب کئی پہلوؤں سے اہم سمجھا گیا ، اس خطاب کا دورانیہ ۸۰ منٹ رہا اور اس دوران آغا صاحب نے کم و بیش مستعفی ہونے کی وجوہات کو سمیٹنے کی کو شش کی ہے جو بڑی دلچسپ بھی ہیںاور ان وجوہات کا پسِ منظر اگرچہ درست بھی قرار دیا جاسکتا ہے لیکن ،اس خطاب نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے ،، آغا صاحب نے ۲۰۲۴ میں این سی ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کی تھی ظاہر ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے سیکٹ کے ووٹ لئے تھے بلکہ این سی کے ووٹ بینک نے بھی انہیں ووٹ کر کے کامیابی سے ہمکنار کیا تھا ، یہ بات آپ کو معلوم ہی ہے کہ اہل تشیع کی بڑی آبادی سرینگر پارلیمانی حلقے کے لئے زبردست اہمیت اور افادیت کی حامل سمجھی جاتی ہے ، ، آغا روح اللہ نے ااپنا خط محمد اشرف متو کے حوالے کیا ، اور ا سے استد عاکی کہ وہ یہ خط این سی کی قیادت تک پہنچائیں ، آغا روح اللہ نے زور دار تالیوں کی گونج میں کہا کہ ’’میں فاروق عبداللہ کو استعفیٰ نہیں بھیجوں گا کیونکہ اُن کا یہ مقام اور حثیت ہی نہیں ،،’’یہ اس دھوکے باز اور بد عنوان تنطیم سے آزادی کا پیغام ہے ‘‘ محمد اشرف کون ہے اور کیوں اسی شخص کا انتخاب آغا صاحب نے کیا اس کا پس، منظر تھوڑا سا جاننا ضروری اور اہم ہے ۔ محمد اشرف متو صاحب نوجوان طفیل احمد متو کے والد گرامی ہیں جو ۲۰۱۰ کے اوائل میں سیکورٹی فورسز کا نشانہ بنے تھے ، ، طفیل احمد نوجوان کی موت نے کشمیر میں قریہ قریہ ایک بہت بڑی تحریک کو جنم دیا تھا جو ہماری تاریخ میں ایک سوگوار اور خونچکاںباب بن کر رقم ہوچکی ہے ، آپکو یاد دلانے کے لئے یہ کافی ہے کہ مثھل، فیک انکاونٹر جس میں نادی ہل بارہمولہ کے تین جوانوں کو نوکری کا فریب دے کر بارڈر پر پہنچا دیا گیا تھا اور انہیں ملی ٹنٹ ڈب کرکے شہید کیا گیا تھا ، اس سانحے نے ہمہ گیر احتجاج کو جنم دیا تھا ،اسی دوران ٹیوشن سنٹر سے لوٹتے ہوئے ایک سترہ سالہ نوجوان طفیل احمد متو کو پیرا ملٹری نے ٹئیر گیس شل کا نشانہ بنا کر شہید کیا تھا جس نے جلتی پر پیٹرول کا کام کرکے سارے کشمیر میں قریہ قریہ احتجاجی تحریک کو جنم دیا تھا ، جو ایک مہینے سے زیادہ تک چلی تھی اور جس میں مزید ایک سو سترہ نوجوان جن میں کچھ گیارہ سے سترہ سال کے نوجوان بھی تھے شہید ہوئے تھے۔
محمد اشرف متو صاحب انصاف کے لئے لڑتے رہے اور کسی بھی طرح کوئی سمجھوتہ کئے بغیر عدالتوں سے انصاف مانگ رہے ہیں ، یاد رہے کہ اس تحریک اور اس خونین دور میں بھی عمر عبداللہ ہی چیف منسٹر تھے ،، اب ہمارے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوال کا جواب ڈھوندنا آسان ہوگا کہ آغا صاحب نے اپنا استفعیٰ محمد اشرف کے حوالے ہی کیوں کیا ،اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ این سی دور میں وقفے وقفے سے اس سے بھی بڑے خونین اور خونچکاں ابواب رقم ہو چکے ہیں ؟ بہر حال آغا صاحب نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ وہ اس پارٹی سے اس لئے مستفعی ہورہے ہیں کیونکہ یہ لوگ اپنی سابقہ روایات کی طرح آج بھی اقتدار کی راہ پر گامزن ہیں ، ،اور ان لوگوں نے ۲۰۲۴ کے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ، انہیں پسِ پشت ڈال چکے ہیں ، انہوں نے ۳۷۰ کی بحالی کے لئے جدوجہد ، سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ، مفت بجلی دینے کا بھی عندیہ دیا تھا لیکن این سی قیادت نے ان سب وعدوں سے انحراف کیا ہے ، اور کسی بھی وعدے کو پورا کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے ، ، یہ سب وعدے جھوٹے تھے اور’’ میں جھوٹ کی عمارت کے اندر نہیں رہ سکتا ،، اس لئے یہ ’’ استعفیٰ آزادی کا فرمان ہے ‘‘ آغا روح اللہ نے یہ بڑی اہم بات کہی ہے کہ این سی ۱۹۴۷ سے ہی اقتدار پسند اور اقتدار کی سیاست کرتی رہی ہے ، ، ا نکی تاریخ یہی ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کبھی انہوں نے عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا ہے اور نہ انہیں یاد کیا ہے ، آغا صاحب نے یہ بھی کوٹ کیا کہ اسمبلی ایوان میں ان لوگوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے انتخابی منشور پر افسوس ہے کیونکہ اب وہی ہم کو جواب دہ بنائے گا ‘‘انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ جنوری ۲۰۲۵ سونہ مرگ میںزیڈ موٹوسرینگر کے افتتاح کے موقعے پر عمر عبداللہ نے نریندر مودی کی خوش آمد اور تعریف کرتے ہوئے کہا تھا ’’وزیر اعظم صاحب آپ کا ساتھ موسم نے بھی دیا ہے کیونکہ آج آسمان پر ایک بھی بادل نہیں ‘‘اس جملے کو اس کے پسِ منظر میں سمجھا جاسکتا ہے ، بہر حال جموں و کشمیر کی یہ سب سے بڑی بد نصیبی رہی ہے کہ یہاں کے چیف منسٹروں نے اپنے اور اپنے عوام کے حقوق کی بحالی ، عزت و آبرو کے بجائے ہر دور میں مرکز کی غلامی اور خوش آمد کو ہی ترجیح دی ہے ، ان باتوں کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کہنے کے بعد انہوں نے یہ سب سے بڑی اہم بات کی ہے اور یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ اپنی ایک نئی پارٹی تشکیل دے رہے ہیں جس کے لئے دیانت دار نوجوانوں کی تلاش ہے ، جن کے اندر ہمدردی ہو اور جو سیاست میں آنے کے خواہاں ہوں اور اپنے عوام کے حقوق اور عزت و وقار کی خاطر جدوجہد کرنے کے لئے مخلص ہوںاور جہاں تک ہوسکے میں ان نوجوانوں کی تلاش جاری رکھوں گا ‘‘اس سے پہلے کہ اس نئی پارٹی کے خدو خال اور اجزائے تراکیب پر مختصر سی بات کی جائے آغا روح اللہ نے ایک بڑی حقیقت کا اعتراف کیا کہ ۲۰۲۴ میں عوام نے این سی کو ووٹ نہیں کیا ہے بلکہ عوام نے بی جے پی کے ردعمل میں این سی کو ووٹ کیا ، اور ہم نے ۲۴میں ہی اس حقیقت کا تجزیہ کیا تھا اور لکھا تھا بلکہ مختصر یہ کہ کشمیری عوام نے مختلف مراحل اور ادوار میں مرکز کے خلاف ہی ووٹ کرکے این سی کو برسر اقتدار لایا ہے کیونکہ انہیں اور کوئی اوپشن نظر نہیں آتا ، یہ جموں و کشمیر کی مستقل سیاسی نفسیات بن چکی ہے ، بہر حال این سی نے ہر دور میں اپنا موقف بدل دیا ہے ، اپنے عوام سے سے زیادہ مرکز کے وفادار رہے ہیں اور اپنے اقتدار کی خاطر ہر چیز مرکز کے حوالے کی یہاں تک آج وہ بھی تہی دست ہیں ،،اور ان کی بے بسی ان کا مکافات عمل ہے ، این سی نے بھی آغا کے خطاب کا ردِ عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ آغا روح اللہ ۲۰۱۰ میں بھی ہمارے وزیر رہے ہیں ، ۲۰۱۴ میں اسمبلی انتخابات لڑا ہے ، اور پھر ہمارے ساتھ ایک طویل عرصے سے ہم سفر ہیں ، انہوں نے کبھی یہ مسائل نہیں اٹھائے،، میں نے مختصر این سی کی طرف سے وہ بات ہی لکھی ہے جس میں منطق ہے اور جو دلیل کے طور آگے بڑھائی جاسکتی ہے ،اس بات کا جواب صرف اور صرف آغا صاحب ہی بہتر طور دے سکتے ہیں ، ہم اپنی طرف سے گماں کرسکتے ہیں کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آئے تو ، شاید اچھا ہی ہے ،، اب جہاں تک نئی پارٹی تشکیل دینے کا سوال ہے توالطاف بخاری نے بھی ’’اپنی پارٹی ‘‘ جوش و خروش کے سا تھ تشکیل دی تھی،، اور اس کے بعد کانگریس سے مستفعی ہونے کے بعد غلام نبی آزاد جیسی بڑی اور اہم شخصیت نے بھی ایک نئی پارٹی کا اعلان کیا تھا ، جس کااب نام تک عوام کے اذہان سے اتر چکا ہے ،، لیکن آغا صاحب کی اپنی پارٹی وادی میں میرے خیال میں شروعات ہی سے اچھا خاصا حلقہ پیدا کر سکتی ہے ، ابھی تو یہ اگر چہ واضح نہیں کہ اس پارٹی کے اجزائے تراکیبی کیا ہوں گے۔
اور اس کی ماہیت کس طرح کی ہوگی ، کچھ نئی ہوگی یا وہی یا اسی گھسی پٹی خمیر سے گوندھی جائے گی ، ،یہ ساری باتیں اگر چہ واضح نہیں لیکن انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے جو نوجوانوں کو مخاطب کیا ہے ، اور نوجوانوں کو ہی اپنے حقوق اور وقار کی خاطر آگے آنے کے لئے آواز دی ہے ،، اس سے صاف ظاہر کہ وہ نئے ولولے اور جوش کے ساتھ اس پارٹی کو لانچ کریں گے ویسے بھی ظاہر ہے کہ کوئی پولٹیکل پارٹی ان حالات میں لانچ کرنا یا تشکیل دینا جوئے شیر لانے سے کم نہیں اور پھر ایسی پارٹیاں کئی قدم بھی بہت سارے عوامی سپورٹ کے بغیر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی، ظاہر ہے کہ آغا صاب نے ان ساری باتوں کو مد، نظر رکھ کر یہ نئی پارٹی تشکیل دینے کا سوچا ہوگا ، میرا یہ گماں ہے کہ آغا صاب کو اگر اپنے دوسرے علماء اور سیکٹ سے تائید حاصل ہوتی ہے تو ان کے لئے فینانس کوئی پرابلم نہیں رہے گا، ووٹ کے ساتھ ساتھ اپنے یہ لوگ انہیں کھلے دل سے سپورٹ کریں گے ، اور جب یہ لوگ سپورٹ کرتے ہیں تو کھلے دل سے اپنے رہبر کے ساتھ ہوجاتے ہیں جو ایک بہت ہی اچھی بات ہے ،، میرے خیال میں ان کیلئے یہ نئی پارٹی لانچ کرنا مناسب وقت ہے کیونکہ جاری ایران ، امریکہ اسرائیل جنگ میں جس پامردی ،صبر، استقلال کے ساتھ ایران طاغوتی اور شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے اور کسی بھی طرح ایسا نہیں لگ رہا کہ ایرانی عوام اپنے مفادات اورعزت نفس کا سودا کریں گے بلکہ اپنی جانوں اورمال کی بے دریغ قربانیوں سے سرخرو ہوجائیں گے ، اور یہ تاثر وہاں تک جا چکا ہے جہاں جہاں کوئی چھوٹی یا بڑی مسلم آبادی مقیم ہے ، یہاں بھی اس تاثر نے نرم گو شے پیدا کئے ہیں ، جو آغا صاحب کے لئے پلس پوائینٹ بن سکتا ہے دوسری اہم بات یہ کہ عوام این سی کی تاریخ سے واقف ہیں ، اور کبھی کشمیری عوام نے روشنی کی کرن پی ڈی پی میں بھی تلاش کی تھی لیکن وہ اس جذبے کو کیش نہیں کرسے ، اور آج عوامی سطح پر بہت پیچھے ،ہے ، لیکن یہاں جس دور سے ہم گذر رہے ہیں اور جس منزل پر کھڑے ہیں وہاں کسی بھی دوسری پارٹی کے لئے عزم ، استقلال اور صبر کے پہاڑوں کی ضرورت ہے جو عوامی امنگوں کو اجاگر کرنے کا حوصلہ رکھتی ہو،،، کوئی بھی ایسی نئی پارٹی تشکیل دینا اور پھر اس ڈگر پر آگے بڑھنے اور درست سمت میں چلنے کی خواہاں ہو اس سے ، بہر حال مقتل گاہوںسے گذرنا ہی پڑے گا ، کیونکہ بقول آغا صاحب یہ پارٹی ’’ ایک ایسی تحریک شروع کرے گی جو ہم سے چھینی گئی چیزوں کی بحالی کے لئے جدوجہد کی قیادت کرے گی ‘‘ سو آغا کو بھی اپنے استقلال ، ہمت ، برداشت اور صعوبتوں کو برداشت کرنے کی قوت کا اندازہ پہلے ہی سے کرنا پڑے گا ،اور کشمیری عوام بھی اس کا ہر پہلو جانچتے رہیں گے،
