ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جیوتی نے کیا’ڈسٹرکٹ یوتھ فیسٹیول-2026‘ کا افتتاح
نوجوانوں نے مختلف ثقافتی وتخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا کیامظاہرہ
محمد زاہد امینی
نوح،میوات،،سماج نیوز سروس: ہریانہ کے محکمہ’یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ‘ اور ضلعی انتظامیہ نوح کے اشتراک سے،سالاہیڑی میں واقع’شہید لیفٹیننٹ کرن شیخاوت گورنمنٹ کالج فار ویمن‘میں2روزہ’ڈسٹرکٹ یوتھ فیسٹیول-2026‘ کا آغاز آج انتہائی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ضلع پریشد کے چیئرمین جان محمد و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جیوتی نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ دونوں مہمانوں نے شریک نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کی تعریف کی۔فیسٹیول کے دوران،ضلع بھر سے آئے نوجوانوں نے مختلف ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنی مہارت،فنکاری اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس تقریب کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی فنی، تخلیقی اور ثقافتی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں، اور ساتھ ہی ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔یہ2روزہ ’ڈسٹرکٹ یوتھ فیسٹیول‘ کل، 20 نومبر کو صبح 11:00 بجے منعقد ہونے والی انعامات کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع پر نوح کے ایس ڈی ایم کنور آدتیہ وکرم،بی جے پی کے ضلعی صدر (نوح) سریندر سنگھ اور ضلع پریشد کے چیئرمین جان محمد بطور مہمانِ خصوصی موجود ہوں گے۔ تقریب کے دوران،مختلف مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا جائے گا اور انعامات دیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے تمام شرکاء،منتظمین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں۔
