آنجہانی رام پرویش چوہان کی سادہ زندگی آنے والی نسلوں کیلئے ایک تحریک ہے – نتیش کمار
سابق وزیر اعلیٰ نے سینئر جے ڈی (یو) لیڈر اور سماجی کارکن آنجہانی رام پرویش چوہان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی
پٹنہ، پریس ریلیز: جمعرات کو، جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ، اور راجیہ سبھا کے رکن، نتیش کمار نے نالندہ ضلع کے چنڈی بلاک میں لکشمنیا بیگھہ کا دورہ کیا اور پارٹی کے سینئر لیڈر اور سماجی کارکن آنجہانی رام پرویش چوہان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور سماجی اور سیاسی شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔ آنجہانی رام پرویش چوہان کا تعلق جے پی تحریک سے ہی نتیش کمار سے تھا۔ وہ ان کے اہم ساتھیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے نتیش کمار کے ساتھ طویل سیاسی سفر کا اشتراک کیا۔ انہوں نے نالندہ ضلع اور ریاستی سطح پر پارٹی کے کئی اہم تنظیمی عہدوں پر فائز رہے اور اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھایا۔ سیاست کے ساتھ ساتھ وہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور ضرورت مندوں اور مصیبت زدوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔اس موقع پر مسٹر نتیش کمار نے کہا کہ آنجہانی رام پرویش چوہان نے نالندہ ضلع میں جنتا دل (یو) کو مضبوط کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ان کی سادہ، دلیر اور سرشار عوامی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا کام کرتی ہے۔ اس دوران نتیش کمار نے مقامی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔بہار حکومت کے وزیر شرون کمار، بہار قانون ساز کونسل میں حکمراں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر للن کمار صراف، چیف وہپ سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، ایم پی کوشلندر کمار کے ساتھ پارٹی کے کئی مقامی عہدیدار اور کارکنان پروگرام میں موجود تھے، جن میں سرکردہ پروین کمار سمن، منا سنگھ، رشی دیو کمار وغیرہ تھے۔
