بہار نامہ

این ڈی اے حکومت کے تحت دیہی سڑکیں، پل اور بنیادی ڈھانچے کو وسعت

دیہی امور محکمہ کی اسکیموں پرزور ،  5000 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر و توسیع

پٹنہ،بہار میں این ڈی اے حکومت نے ایک سال مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران، دیہی امور محکمہ نے دیہی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے،آمدورفت کی سہولیات کو بہتر بنانے، گاؤں کو رابطہ فراہم کرنے اور گاؤں کومین روڈ سے جوڑنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن، پلوں کی تعمیر، سڑکوں کی دیکھ بھال، اور چھوٹی بستیوں کو ہمہ موسمی سڑک رابطہ فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد دیہی معیشت کو مضبوط بنانا اور تعلیم، صحت، زراعت اور روزگار تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔دیہی سڑک تعمیر کی اسکیم کے تحت، ریاست میں 4,855 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیا گیا ہے۔ اس سے دیہی علاقوں میںآمدورفت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور مختلف  گائوں کو سڑکوں کے نیٹ ورک سے جوڑنے میں مدد ملی ہے۔ دیہی سڑکوں کی طویل مدتی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے منٹننس پالیسی کے تحت 16,164 سڑکوں میں سے کل 40,238 کلومیٹر پانچ سال کے لیے دیکھ بھال کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے   سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کے باضابطہ رکھ رکھائو پر تر توجہ دی گئی ہے ۔چھوٹی بستیوں کو بارہ مہینے سڑکوں سے جوڑنے کی پہل دیہی علاقوں میں سڑک رابطہ سے محروم بساوٹوں کو مین روڈ سے جوڑنے کے لیے چھوٹی چھوٹی بساوٹوں کا رابطہ پروگرام چلا یا جارہا ہے اس اقدام کا مقصد چھوٹے اور دور دراز دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔پی ایم جی ایس وائی (پردھان منتری گرام سڑک یوجنا) کے تحت دیہی بستیوں کو ہر موسم کی سڑکوں سے جوڑنے اور لنک سڑکوں کو تیار کرنے کا کام جاری ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ دیہی پل اسکیم میں ترمیم کرکے دیہی علاقوں میں پل کی تعمیر اور رابطہ کاری کو تیز کرنے کی پہل شروع کی گئی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد د ندیوں اور دیگر قدرتی رکاوٹوں کی وجہ سے آمدورفت کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ نتیجتاً، پلوں کی تعمیر سے دیہی آبادیوں کو پورے سال رسائی ملے گی دور دراز دیہی علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اورآمدورفت کی ضروریات کے تحت گائوں کی سڑکوں کو مرحلہ وار چوڑا کرنے کے لیے ریاستی سطح کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبہ سے ضرورت کے مطابق دیہی سڑکوں کو دو لین والی سڑکوں میں ترقی دیا جاسکتا ہے۔ این ڈی اے حکومت کے ایک سال کے دور میںسڑکوں کے رابطے، پل کی تعمیر، دیکھ بھال، اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر دیہی امور محکمہ نے توجہ مرکوز کی ہے۔ ان اقدامات سے دیہی علاقوں میں نقل و حمل کی سہولیات کو بہتر بنانے اور سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی امید ہے۔