بہار نامہ

دہلی کی عدالتوں میں 641عہدوں پربحالی کیلئے فارم 4نومبر تک -اہلیت رکھنے والے خواہش مند امید وار ضرور فارم بھریں:امتیاز احمد کریمی

‘پٹنہ: دہلی سب آرڈینٹ سروس سلیکشن بورڈ( ڈی ایس ایس بی ) کمبائنڈ امتحان۔2026 کے تحت ضلع اور سیشن عدالتوں و فیملی کورٹ میں 641 عہدوں پر بحالی کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اس بحالی کے تحت سنیئر پرسنل اسسٹنٹ، پرسنل اسسٹنٹ،جونیئرجوڈیشیل اسسٹنٹ،پروسیس سرور اور چپراسی کے عہدے بھرے جائیں گے۔اہلیت رکھنے والے خواہش مند امید وار ویب سائٹ  https://dsssb.delhi.gov.inپر جاکر 4نومبرتک فارم بھر سکتے ہیں۔یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نے اہلیت رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے مفاد میں بتائی ہیں۔ جناب کریمی نے کہا کہ گریجویشن کی سند رکھنے والےخواہش مند امید وار فارم بھر نے سے قبل ویب سائٹ پر موجود نوٹیفیکیشن سے سبھی طرح کے شرائط و ضوابط اور تعلیمی اہلیت سے متعلق جانکاری  حاصل کرلیں۔ امید واروں کو رجسٹریشن فیس کے طور پر 100 روپے جمع کرنے ہیں۔ ایس سی/ایس ٹی ، خواتین اور معذور طبقہ کے امید واروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امید واروں کی کم سے کم عمر 18 اور زیادہ سے زیادہ عمر27 سال ہونی چاہئے۔ ریزرو کیٹوگری کے امید واروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں ضابطے کے مطابق چھوٹ دی جائے گی۔ کریمی نے کہا کہ اہل امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کے لئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔ محنت اور لگن سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ آپ دل و جان سے محنت کریں۔ محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔محنت کے بغیر کامیابی کا تصور محال ہے۔ ہماری دعائیں او ر نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔