پٹنہ: جمعیۃ علماء بہار کے سکریٹری ڈاکٹر فیض احمد قادری نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی طرف سے کی گئی فوجی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء ملک کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔یہ ہم سب کا ملک ہے، اس کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ جمعیت علماء نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ آج جب ہماری سرحدوں پر خطرہ ہے تو ہم اپنی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیںڈاکٹر قادری نے کہا کہ ہم اتحاد و ایثار کے جذبے کو ہر سطح پر فروغ دیں گے۔ ہم دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان متحد ہے اور ہر قیمت پر اپنی قوم کی حفاظت کرے گا۔