پٹنہ سٹی 31 مئی ( ذوالقرنین) جے پی جنگجوؤں کے ایک وفد نے میئر پٹنہ میونسپل کارپوریشن، سب ڈویژنل آفیسر پٹنہ سٹی اور ایگزیکٹو آفیسر پٹنہ میونسپل کارپوریشن پٹنہ سٹی زون سے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے مطالبات کے حوالے سے پانچ نکاتی میمورنڈم سونپا ان مطالبات میں گاندھی سروور منگل تالاب لوک نائک پارک کو بحال کرنا، چوک شکارپور آر او بی کے نیچے پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ سے جے پی چوک پر پتھر کی تختی لگانا اور اس جگہ پر لوک نائک کا لائف سائز مجسمہ نصب کرنا، 5 اکتوبر کو پٹنہ صاحب اسٹیشن کے قریب ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے شہیدوں کی یاد میں اسمرتی پارک کی تعمیر کرنا اور چوک شکار پور ، آر او ،بی کا 74 تحریک میں شہید سیتو کا نام کرنا شامل ہے اس مطالبے کو پورا کرنے کے لیے 5 جون سمپورنا کرانتی دیوس کے موقع پر جے پی چوک نالہ پر اجتماعی دھرنا دینے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے وفد میں کمیٹی کے صدر اودھیش کمار سنہا جنرل سکریٹری شمبھو پرتاپ سنگھ، نائب صدر دیویندر سنگھ، ڈاکٹر اقبال احمد رگھوناتھ پرساد سونینا دیوی مہر کمار آزاد شامل تھے اس کی اطلاع اودھیش کمار سنہا نے دی ہے،