نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر، نئی دہلی میں اینگلو عربک ا سکولز اینڈ دہلی کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ اورسووینیر 2022 ء کے اجراء کی رسم ایسوسی ایشن کے صدر سراج الدین قریشی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ گزشتہ سالانہ میٹنگ کے منٹس منظور ہونےکے بعد اشرف کمال نے ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ اور حسابات کا گوشوارہ پیش کیا ۔بعد ازاں ایسوسی ایشن کے آئندہ پروگراموں کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور بہت سی تجاویز پیش کی گئیں۔سالانہ میٹنگ کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے یادگاری مجلے سووینیر 2022کے اجرا ءکی تقریب منعقد کی گئی۔ اجراء سے پہلے مرتبین کی جانب سے دوست محمد نبی خاں نے سووینیر کے مشمولات پر روشنی ڈالی اور اس کی اشاعت میں تاخیر کے اسباب کا ذکر کیا۔ انہوں نے سووینیر میں اشتہارات دے کر ایسوسی ایشن کی تعلیمی سرگرمیوں میں مددکرنے والے مخیر حضرات اورسووینیر کے قلمی معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں جناب سراج الدین قریشی، خواجہ افتخار احمد، پروفیسر ریاض عمر، جناب عظیم اختر، جناب ضیاءالدین، جناب اشرف کمال اور سووینیر کے مدیران سید ابرار علی، محمد سلیم اور دوست محمد خان نے سووینیر کی رسم اجراء ادا کی۔سالانہ میٹنگ اور تقریب رونمائی کے اہم شرکاء میں پروفیسر محمد میاں، شوکت فہمی، ذوالفقار قریشی، شمیم الدین، سید مقبول علی ،طاہرالحسن، محمد تقی ، محمد اسلم آرٹسٹ،معراج الدین قریشی، بدرالعابدین، ڈاکٹر سہیل قریشی، مسرور حسن صدیقی، سکندر مرزا چنگیزی، ڈاکٹر عبدالعزیز،انور عبداللہ، حکیم عزیر بقائی، سید محمد عارف، نشاط علوی، ابو سفیان، محمد خالد قریشی، ڈاکٹر آر۔زیڈ۔قریشی، بہار برقی، شریف قریشی ، ابرار احمد، شرف الدین ، شوکت حسین و دیگر اراکین شامل تھے۔