چٹگوپہ،سماج نیوز سروس:گزرے ہوئے کل یعنی 7جنوری منگل کو گورنمنٹ پی یوکالج نرنہ ، تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر میں منعقدہ نیشنل سروس اسکیم کے سالانہ خصوصی کیمپ کی افتتاحی تقریب محترمہ گیتا منجوناتھ جوگینی صدر گرام پنچایت نرنہ نے انجام دئے۔ مہمانان خصوصی میں (1) شری انیل ریڈی لچینگار، صدر شیوشرن ہیماریڈی ملّما مندر،( 2) شری شیوشرنپا پاٹل ممبر کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی (3) شری راکیش ریڈی ولیج ایکٹیو یوتھ، اور کالج کے طلباء نے حصہ لیا۔استقبالیہ کلمات مسٹر سنتوش نرنہ نے پیش کئے۔ جس کی صدارت شری شیو راج برادارپرنسپل گورنمنٹ پی یوکالج نرنہ نے بخوبی انجام دی۔ استقبالیہ تقریر شری گریدھر ریڈی لیکچررنے کی۔ نظامت کا فریضہ مسٹر اونکارریڈی سلگر لیکچرر،اور اظہار تشکر مسٹر سنیل اومکار گیسٹ لیکچررنے کیا۔ خوش آمدید ترانہ کماری پنکو،اور دعائیہ گیت کماری نندنی کے رہے۔ ابتداء میں پودے کو پانی دے کر پروگرام کا آغاز کیاگیا۔