• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مسلمان حسب سابق پنچ وقتہ نماز ادا کرپائیں گے، ہائی کورٹ نے ایرونڈول مسجد کو بابری مسجد ہونے سے بچا لیا: ایرنڈول جامع مسجد معاملہ

اورنگ آباد ہائی کورٹ نے جلگائوں کلکٹر کے آرڈر پر اسٹے دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 19, 2023
0 0
A A
مسلمان حسب سابق پنچ وقتہ نماز ادا کرپائیں گے، ہائی کورٹ نے ایرونڈول مسجد کو بابری مسجد ہونے سے بچا لیا: ایرنڈول جامع مسجد معاملہ
Share on FacebookShare on Twitter

اورنگ آباد، 18؍ جولائی ،:،ہماراسماج:مہاراشٹر کے خاندیش علاقے کے ایرنڈول نامی شہر میں واقع 1861 سن عیسوی میں تعمیر جامع مسجد کو سی آرپی سی کی دفعہ 145 کے تحت مسجد کو مسلمانوں کے ذریعہ استعمال کرنے پر ضلع کلکٹر جلگائو ں امن متل کے ذریعہ روک لگانے والے عبوری فیصلہ پر آج بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اسٹے لگادیا یعنی کے اب مقامی مسلمان حسب سابق مسجد میں پنچ وقتہ نماز ادا کرسکیں گے ۔اورنگ آباد ہائی کورٹ کی بینچ کے جسٹس آر ایم جوشی کے روبرو آج جامع مسجد ٹرسٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ ڈی وی ہونے ، ایڈوکیٹ ایس ایس قاضی ، ایڈوکیٹ اے ایم انعامدار و دیگر پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ضلع کلکٹر جلگائوں نے غیر آئینی آرڈر جاری کرتے ہوئے صدیوں سے مسجد میں پنج وقتہ نماز ادا کرتے آرہے مسلمانوں کے مسجد میں ناصر ف نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی تھی بلکہ مسجد کے انتظامیہ امور پر بھی ریسور بیٹھا دیا تھا ۔ایڈوکیٹ ڈی وی ہونے نے عدالت کو بتایا کہ جامع مسجد ایرنڈول وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے لہذا وقف املاک پر کسی بھی طرح کاتنازعہ ہونے کی صورت میں وقف ٹریبونل سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔وقف ایکٹ کی دفعہ 85؍ کے تحت سول کورٹ، ریونیو کورٹ یا کوئی دوسری اتھاریٹی کو وقف املاک پر سماعت کرنے کا حق نہیں ہے ۔جامع مسجد ٹرسٹ کے دلائل کی سماعت کے بعد جسٹس آر ایمجوشی نے ضلع کلکٹر جلگائوں کے عبوری حکم نامہ پر اسٹے لگا دیااور مسجد کی چابی مسجد انتظامیہ کو دیئے جانے کا حکم دیا حالانکہ پانڈوواڑہ سنگھرش سمیتی کے وکیل نے عدالت سے گذارش کی کہ معاملے کی سماعت مکمل ہونے تک صرف دو لوگوں کو ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے، مسجد عام لوگوں کے لیئے کھولنے کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔آج عدالت میں مہاراشٹر وقف بورڈ کی جانب سے ایڈوکیٹ نجم دیشمکھ موجود تھے۔
جامع مسجد ٹرسٹ کی جانب سے داخل پٹیشن میں مہاراشٹر حکومت، سپرنٹنڈنٹ آف پولس جلگائوں، ضلع کلکٹر جلگائوں، سب ڈویزنل مجسٹرٹ ایرنڈول، تحصیل دار ایرنڈول، میونسپل کونسل ایرنڈول، اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ آثار قدیمہ(ناشک)مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ اور پانڈوواڑہ سنگھرش سمیتی کو فریق بنایا گیا تھا اور ہائی کورٹ کی ہدایت پر انہیں پٹیشن کی کاپی مہیا کرائی گئی تھی۔ضلع کلکٹر کی جانب سے مسجدمیں مسلمانوں کے داخلے پر عبوری فیصلہ صادر کیئے جانے کے بعد جامع مسجد ٹرسٹ کے ذمہ داران نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امدا د کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی اور قانونی مشیر ایڈوکیٹ شاہد ندیم سے رابطہ قائم کرکے قانونی مشورہ طلب کیا تھا ۔
گلزار اعظمی نے ایک جانب جہاں مسجد ٹرسٹ کو اورنگ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا تھا وہیں وقف بورڈ کے چیئرمین وجاہت مرزا سے رابطہ قائم کرکے ان سے اس سنگین مسئلہ میں ضلع کلکٹر اور اورنگ آباد ہائی کورٹ میں وقف بورڈ کی جانب سے موثر نمائندگی کی گذارش کی تھی۔آج عدالتی کارروائی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ممبئی میں گلزاراعظمی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اورنگ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہائی کورٹ نے جامع مسجد ایرنڈول کو بابری مسجد ہونے سے بچا لیا ، ہائی کورٹ کے فیصلے سے مسلمانوں کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ورنہ مسلمانوں میں بے چینی بڑھ رہی تھی اور وہ مایوسی کا شکار ہورہے تھے ، ضلع کلکٹر کا فیصلہ غیر قانونی تھا جو اکثریت کو خوش کرنے کے لیئے دیا گیا تھا حالانکہ ایسے معاملات میں فیصلے قانون کے مطابق ہونے چاہئے کسی فرقے کوکو خوش کرنے کے لیئے نہیں۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ انہوں نے وقف بورڈ کے چیئر مین وجاہت مرزا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی گذارش پر ضلع کلکٹر کے روبرو مدلل تحریر بحث داخل کی اور وقف بورڈ کا وکیل بھی کھڑا کیا۔گلزار اعظمی کے مطابق وجاہت مرز ا نے انہیں یقین دلایا کہ وقف بورڈ اس مقدمہ کی ہر جگہ مضبوطی سے پیروی کریگا اور مسجد کے تحفظ کے لیئے وقف بورڈ پابند ہے ۔
واضح رہے کہ پانڈو واڑہ سنگھرش سمیتی نامی ہندوئوں کی ایک تنظیم نے مسجد پر اپنا دعوی پیش کرتے ہوئے یہ کہاکہ یہ مسجد پانڈوواڑہ تھی جسے منہدم کرکے مسجد کی تعمیر کی گئی تھی اور ان کی جگہ پر قبضہ کیا گیا۔18؍ مئی 2023 کو پانڈوواڑہ سمیتی کے صدر پرمدھوسدن دنڈوتتے نے ضلع کلکٹر جلگائو ں میں ایک عرضداشت داخل کی اورکہا کہ پانڈووڑا کی ملکیت کی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا اور یہ قبضہ جامع مسجد ٹرسٹ نے کیا ہے لہذا اراضی کی پیمائش کی جائے اور مسجد کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔ضلع کلکٹر جلگائوں امن متل نے 11 ؍ جولائی کو عرض گذار ، جامع مسجد ٹرسٹ ، تحصیل دار اور محکمہ آثار قدیمہ کے نمائندوں کو سماعت کے لیئے طلب کیا تھا ۔ ضلع کلکٹرنے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 145 ؍ کے تحت عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنے پر عارضی روک لگانے کا حکم دیا تھا ۔ ضلع کلکٹر نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہو ئے علاقے میں 144؍ بھی نافذ کیئے جانے کا حکم دیا ہے ۔ دوران سماعت آج اورنگ آباد ہائی کورٹ میں صدر جامع مسجد ٹرسٹ الطاف خان، اسلم شیخ، اسحق جلگائوں، شفیق سر، اسلم منصوری، منور صدیقی اورنگ آباد، ریاض احمد اور مجیب شیخ (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اورنگ) آباد موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist