نئی دہلی،سماج نیوز سروس:دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سی ایم اروند کیجریوال کو خط لکھا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اپنے خط میں لکھامیں آج آپ کی توجہ پریشان کن قومی سرخیوں کی طرف مبذول کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں۔ دہلی ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ اور ناپاک دارالحکومت بن گیا ہے۔ "مجھے امید ہے کہ آپ آنے والے مہینوں میں کچھ ٹھوس قدم اٹھائیں گے اور دہلی کے لوگوں کے ساتھ ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کے اپنے منصوبے شیئر کریں گے،لیفٹیننٹ گورنر نے لکھا۔