اے ایم یو وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر نے دیوالی کی مبارک باد پیش کی
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے دیوالی کے موقع پر عوام کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خوشی، امن و خوشحالی اور صحت و تندرستی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی تاریکی پر روشنی اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار باہمی احترام، یکجہتی، ہمدردی اور بھائی چارے کی اقدار کو مزید مستحکم کرے گا اور لوگوں کو ایک پُرامن اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے معاشرے کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دے گا۔
اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بھی اس موقع پر عوام کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے سبھی کے لیے خوشیوں اور خوشحالی سے بھرپور دیوالی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، امن اور نئی امیدوں کا پیغام لے کر آئے گا۔
