مدارس اسلامیہ کنونشن کی تیاریاں اور مہمانوں کے استقبال کی کاروائیاںمکمل
ناظم امارت شرعیہ کی طرف سے جار ی ہوئی اجلاس ،قیام گاہ،ٹریفک ودیگر امور کے سلسلہ میں اہم ہدایات
پھلواری شریف، پٹنہ :پریس ریلیز: ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھارکھنڈ ومغربی بنگال جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت پر مدارس اسلامیہ کو درپیش داخلی و خارجی مسائل کے جائزہ ان کے مؤثر حل اور مستقبل کے لیے ٹھوس لائحۂ عمل مرتب کرنے کی غرض سے 11 نومبر 2026ء بروز بدھ بو قت ۱۰؍ دن امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے زیر اہتمام مدارس اسلامیہ کنونشن کے عنوان سےایک اہم اجلاس منعقدہورہا ہے، الحمدللہ اس اہم ملی و تعلیمی اجلاس کی تیاریاں اور مہمانوں کے استقبال واکرام کی کاروائیاں تکمیل کو پہونچ چکی ہیں ، ان شاء اللہ یہ اجلاس مدارس اسلامیہ کے تحفظ، استحکام وترقی اور ان کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میںراہنما ثابت ہوگا،اورمسائل کے حل سلسلے میں مضبوط ومستحکم لائحہ عمل سامنے آئے گا، حضرت امیر شریعت مدظلہ خود اس سلسلے میں بےحد فکر مند ہیں اور امارت شرعیہ کے ذمہ داران وکارکنان بھی ہر اعتبار سے سرگرم عمل ہیں ،محتر ناظم صاحب نے مزید کہا کہ اس کنونشن میں چاروں ریاستوں سے مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران ونمائندگان ملی تنظیموں ودینی جمعیتوں کے ترجمان ،امارت شرعیہ کی تنظیموں اور مختلف کمیٹیوں کے ارکان وصدوروسکریٹریز،علماء وائمہ کرام ،دانشوران اور ملی درد رکھنے والے سماجی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ہورہی ہے،ان مہمانان کرام کے طعام وقیام نیز دیگر سہولیات کے سلسلے میں نقشہ کار مکمل ہو چکا ہے، جن کی تفصیلات نیچے درج کی جارہی ہیں ،خاص طور پر مرکزی دفتر پھلواری شریف پٹنہ کے علاوہ جہاں جہاں قیام وطعام کا نظم ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے پوائنٹس طے کیے گیے ہیں ،ان کے لیے رابطے کے نمبرا ت کے ساتھ ضروری رہنمائی کی گئی ہے۔ باپو سبھا گار آڈوٹوریم اور گیا بھون کے لیے جو ہدایات انتظامیہ کی طرف سے دی گئ ہیں ان کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے ،تاکہ مہمانوں کو زحمتوں کا سامنا نہ کرناپڑے۔
(۱) ۱۰ ؍نومبر۲۶؍ کی شام اور ۱۱؍نومبر ۲۶ء کو ۹؍بجے صبح تک پٹنہ جنکشن پہونچنے والے مہمانوں کے لیے جامع مسجد جنکشن پٹنہ اور جامع مسجد کربیگہیہ میں طعام وقیام کا نظم رہے گا، ان دونوں جگہوں کے لیے حسب ترتیب ان نمبرات پر رابطہ کریں۔ 9572704644.6202035146
(۲)ضلع ارریہ ،پورنیہ ،کٹیہار، کشن گنج ،سوپول ،مدھے پورہ اور سہرسہ سے تشریف لانے والے مہمانوں کے لیے خواہ ۱۰؍ کی شام کو پہونچیں یا ۱۱؍کو صبح ۹؍بجے سے پہلے انجمن اسلامیہ ہال کی مختلف منزلوں میں طعام وقیام اور راحت کا نظم رہے گا۔رابطہ نمبرات : 7366040715.7547034112
(۳) جو مہمانان کرام۱۰؍نومبر کی شام یا ۱۱؍کی صبح ۹؍بجے سے پہلے ضلع مدھوبنی ،دربھنگہ ،سیتا مڑھی، شیوہر، مغربی چمپارن ،مشرقی چمپارن ، سیوان اور گوپال گنج سے پٹنہ پہونچیں گے ان کے لیے پھلواری شریف میں واقع المعہد العالی امارت شرعیہ اور قاضی مسجد ،قاضی نگر پھلواری شریف میں قیام وطعام کا نظم رہے گا۔رابطہ نمبرات۔7707021056.9973384775
(۴) مذکورہ اضلا ع کے علاوہ دیگر اضلاع کے مہمانان کرام حسب سہولت مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف ،پٹنہ ہی تشریف لائیں ۔رابطہ نمبرات : 9031826805.8406812794
(۵)صوبہ جھارکھنڈ کے جملہ مہمانان کرام کے لیے مرکزی دفتر پھلواری شریف ،پٹنہ کے احاطہ میں واقع پارا میڈیکل کالج کی بلڈنگ میں قیام ودیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ رابطہ نمبرات : 9102656818.7321886863
(۶)صوبہ اڈیشہ کےمہمانوں کے لیےمرکزی دفتر کے احاطہ میں واقع ایم ،ایس ہاسپیٹل بطور قیام گاہ طے پایا ہے۔ رابطہ نمبر : 9934561369.
(۷) ۱۰؍نومبر کی شام تک تشر یف لانے والے مدار س کے ذمہ داران ونمائندگان کے لیے مرکزی دفتر پھلواری شریف پٹنہ میں بھی قیام کا نظم ہے ۔رابطہ نمبر: 9546493996
(۸)حضرات قضاۃ کرام اور معزز اراکین شوریٰ حسب سہولت مرکزی دفتر پھلواری شریف ،پٹنہ تشریف لائیں۔رابطہ نمبر: 7409933986.8084053401
(۹) بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا نظم اس طرح کیا گیا ہے کہ چھوٹی گاڑیاں باپو سبھاگار کے بیسمنٹ میں واقع پارکنگ بیس میں لگیں گی ،گیا بھون کے بھی بیسمنٹ میں پارکنگ کی سہولت ایک حد تک حاصل کی گئی ہے ۔ ان کے علاوہ چھوٹی گاڑیاں گاندھی میدان کے ۴؍ نمبر گیٹ سے اندر میدان میں لگائی جاسکتی ہیں ، یا انہیں مرین ڈرائیو پر بھیجا جا سکتا ہے ۔ تمام بڑی گاڑیاں باپو سبھاگار کے پاس سواریوں کو اتارنے کے بعد مرین ڈرائیو پر لوٹ کر چلی جائیں گی ،ہر جگہ ٹریفک کی دیکھ ریکھ کرنے والے رضا کار موجود رہیں گے ۔ دشواری کی صورت میں ان نمبرات پر رجوع کیا جا سکتا ہے ۔ رابطہ نمبر: 9430236042.9631529759پھلواری شریف میں ٹریفک وپارکنگ کے لیے رابطہ نمبر یہ ہے۔ 9835234304
انجمن اسلامیہ سبزی باغ ،پٹنہ چھوٹی گاڑی سے پہونچنے والے مہمانا ن کی گاڑی انجمن کے بیسمنٹ میں لگائی جا سکتی ہیں۔
(۱۰) واضح رہے کہ باپو سبھا گار آڈیٹوریم اور گیا بھون ہال میں کو ئی بھی کھانے پینےکی چیز یا بیگ ،تھیلہ وغیرہ لے جانا ممنوع ہے ، اسلیے مہمانان کرام اس طرح کا سامان حفاظتی کاؤنٹر پر ہی جمع کر کے ٹوکن حاصل کرلیں اورواپسی میں ٹوکن کے مطابق کاؤنٹر پر موجود ذمہ دار سےسامان وصول کرلیں ۔
محترم ناظم صاحب نے حکومت ،انتظامیہ ،ٹریفک کے نظام کو دیکھ ریکھ کرنے والے عملہ کو متوجہ کیا ہے کہ نظم وضبط کو بحال رکھنے میں ہر ممکن تعاون دیں اور انہوں نے مہمانان کرام سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ اجلاس میں ضرور تشریف لائیں،نظم وضبط کا پورا خیا ل کریں ،کسی قسم کی نعرہ بازی نہ کریں اور نہ کسی قانونی ضابطہ شکنی کے شکار ہوں اور اس احساس کے ساتھ اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون دیں کہ ہم سب ایک نہایت ہی اہم ملی مسئلے کا حل اور اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
