میوات انجینئرنگ کالج کی بہتری کے لئے 13نومبر کو ایڈمنسٹریٹر ذاکر حسین نے طلب کیا اہم اجلاس
محمد زاہد امینی
نوح،میوات،،سماج نیوز سروس: ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر وسابق ایم ایل اے، چودھری ذاکر حسین نے بذریعہ پریس ریلیز بتایا کہ وزیر اعلیٰ شری نایب سنگھ سینی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہریانہ وقف بورڈ،ایک یونیورسٹی کے اشتراک سے میوات انجینئرنگ کالج کا انتظام سنبھالے گا۔ یہ ادارہ انجینئرنگ کے علاوہ دیگر کئی شعبوں میں بھی تعلیمی پروگرام پیش کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب صرف رسمی کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔ اس سلسلے میں 13 نومبر کو صبح 11:00 بجے گروگرام کے پی ڈبلیو ڈی (PWD) ریسٹ ہاؤس میں ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی (OSD) شری راج نہرو کریں گے۔ اجلاس میں ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر چودھری ذاکر حسین، آئی اے ایس (IAS) افسران شری یشپال اور شری محمد شین، ڈپٹی کمشنر شری اکھل پلانی، یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سمن وششٹھ اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر شری دنیش کمار شرکت کریں گے۔چودھری ذاکر حسین نے وزیر اعلیٰ شری نایاب سنگھ سینی، او ایس ڈی راج نہرو، وائس چانسلر دنیش کمار، سی ای او محمد شین اور ڈپٹی کمشنر اکھل پلانی کا ان کے تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی ستائش کی۔ذاکر حسین نے کہا کہ وہ میوات انجینئرنگ کالج کو ایک بڑے تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں—ایک ایسا مرکز جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرے گا۔
