معروف افسانہ نگار اور ناول نگار ڈاکٹر ذاکر فیضی کے اعزاز میں افسانوی نشست کا انعقاد
مرادآباد (ناظم منصوری) مرکز اردو ادب و تحقیق مرادآباد کے زیر اہتمام مرادآباد کے معروف افسانہ نگار اور ناول نگار ڈاکٹر ذاکر فیضی کے اعزاز میں ایک افسانوی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ نشست کی صدارت جناب ندیم راعی نے فرمائی ۔ صدر شعبہ اردو ہندو کالج مرادآباد ڈاکٹر اکرم پرویز صاحب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نشست میں پڑھے گئے افسانوں کا بہت جامع تبصرہ و تجزیہ پیش فرماتے ہوئے افسانے کی تکنیک اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس نشست میں مرادآباد کے اٹھ افسانہ نگاروں نے اپنے افسانے پیش کیے۔ ضیا ضمیر ایڈوکیٹ (شیشم کی میز )فرحت علی خان (گم اور بے آءی) اسلام عرشی (ٹوٹا ہوا دل) ایس آءی فہیم (نیا عزم) قاسم مرادآبادی (انسیت اور بدگمانی) ڈاکٹرزیبا ناز (زندگی ایک سفر ہے سہانا) ندیم راعی (تصویر کا دوسرا رخ) آخر میں مہمان اعزازی ذاکر فیضی نے میرا کمرہ اور انٹلیکچول پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد فراز، محمد انس فاروقی، ماسٹر محمد رئیس، راہد علی قدوسی، ماسٹر ظفر مرادآبادی، علی سعد ،محمد ناظم وغیرہ نے بحیثیت سامع شرکت فرمائی۔ نظامت کے فرائض نشست کے کنوینر اورمرکز اردو ادب و تحقیق کے بانی احقر ڈاکٹر محمد آصف حسین نے انجام دیے۔ اس موقع پر احقر نے مرادآباد میں افسانہ نگاری کی روایت پر بھی گفتگو کی۔
