اتر پردیش

قاری قمرالدین مرحوم کے صاحبزادے عبدالمالک کا انتقال

شہر کی سرکردہ شخصیات علماء کرام و سیاسی ،ادبی شخصیات نے پسماندگان سے اظہارتعزیت کیا

دیوبند: (سماج نیوز سروس)دیوبند کے محلہ ابو البرکات میں معروف شخصیت قاری قمرالدین مرحوم(ممبئی والے) کے صاحبزادے اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سابق کا رکن سکندر حسین مرحوم کے داماد عبد المالک کا مہاراشٹر کے ناندیڑ میں گزشتہ شب اچانک انتقال ہو گیا ہے۔یہ حادثہ وفات سبھی اہل خانہ، احباب، متعلقین ،عزیز و اقارب اوررشتہ داروں کے لئے صبر آزما اور شدید صدمہ کا باعث ہے۔تمام متعلقین دوست احباب اس سانحۂ وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔عبدالمالک کی انتقال کی خبر سننے کے بعد دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی ،نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی ،شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی ،مولانا دلشاد قاسمی ،مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر ،اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین ،سابق چیئرمین انعام قریشی ،رضوان صدیقی ،عظیم احمد عثمانی،محمد عدنان قاسمی ،عمر فاروق ،سعود ہاشمی ،کلیم ربانی ،محمد طلحہ ،مولانا ثوبان ،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم اور دیوبند کی سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے اس سانحۂ وفات پر پسماندگان سے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ۔اس کے علاوہ عیدگاہ دیوبند کے متولی محمد انس صدیقی ،مرکزی جامع مسجد کے متولی خرم عثمانی جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید اور متعدد عصری ودینی اداروں کے ذمہ داران نے بھی عبدالمالک کی اچانک ہوجانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ۔ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم عبدالملک نہایت سادہ مزاج ،ملنسار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے ،انہوں نے مہاراشٹر میں رہتے ہوئے جو خدمت خلق انجام دیئے ہیں اللہ تعالیٰ ان خدمات کو قبول فرمائے اور مرحوم کو اجر عظیم سے نوازے نیز پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے ۔عبدالمالک مرحوم کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد احمد نے بتایا کہ عبدالمالک کے جسد خاکی کو اورنگ آباد لے جایا گیا جہاں بعد نماز عصر ان کی تدفین عمل میں آئی ۔