دہلی شہر

کاروباری ایام کے بعد عالمی تجارتی میلہ آج سے عوام کے لیے کھلا

سکیورٹی ایجنسیوں کی تین شفٹ میں تعیناتی کے بعد بھی اضافی اہلکاروں کی تعیناتی، بھارت منڈپم کے چپے چپے کی تیسری آنکھ سے سخت نگرانی

9873267612
نئی دہلی،،سماج نیوز:آج یعنی 18 نومبر کو انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2026کے کاروباری ایام (بزنس ڈیز) ختم ہو رہے ہیں اور کل (آج) سے یعنی 19 نومبر سے عالمی تجارتی میلہ بھارت منڈپم پرگتی میدان عام جنتا کے لیے میلے کے دروازے کھل جائیں گے۔جس کی وجہ سے آئی ٹی پی او بھارت منڈپم میں حفاظتی انتظامات میں بڑے بدلائو کئے گئےہیں۔ آئی ٹی پی او سکیورٹی انتظامیہ سے ملی اطلاع کے مطابق حفاظتی انتظامات اتنے سخت کئے گئے ہیں کہ کسی بھی طرح کی انہونی واردات سے نمٹنے اور میلے میں آنے والے لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کو مکمل طور پر حفاظت مہیا کرائی جاسکے۔ تین لیئر سکیورٹی کے لیے اس طرح سے قائم کی گئی ہیں کہ سب سے پہلے دہلی پولیس اس کے بعد انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) اور اس کے بعد سی آئی ایس ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے علاوہ بھی اضافی اہلکاروں کو ان داخلہ دروازوں یعنی گیٹوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں سے بڑی تعداد میں میلہ دیکھنے آنے والے لوگ داخل ہوں گے۔ آئی ٹی پی او انتظامیہ کے مطابق انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن میں تعینات بطور جنرل منیجر سکیورٹی وکاس کمار سنگھ نے سکیورٹی کا اس طرح سے خاکہ کھینچا جس میں بھیڑ کو قابو پانے کے لیے پہلے دہلی پولیس کے تین ہزار جوان اس کے ساتھ آئی ٹی پی او کے آٹھ سو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ اور سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو بھی لیئر کی شکل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ وکاس کمار سنگھ کے مطابق اس کے علاوہ بھی اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔سکیورٹی میں اے آئی تکنیک سے لے کر فیشیل رک گریشن سسٹم (ایف آر ایس) تمام پبلک انٹری پوائنٹ پر کیمرے نسب کئے گئے ہیں۔ جو 24 گھنٹے نگرانی کریں گے۔ حالانکہ بھارت منڈپم کمپلیکس میں پل پل کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ہال کے اندر اور باہر تمام مقامات پر نظر رکھنے کے لیے تقریباً 1500 سی سی ٹی وی نسب کئے گئے ہیں۔ بزنس ڈیز ختم ہونے کے بعد انٹری کے اصولوں میں کچھ بدلائو کیا گیا ہے۔جیسے گیٹ نمبر 6کو بند کر دیا گیا ہے۔ اور 19 نومبر کو بھی یہ راستہ بند رہے گا۔ حالانکہ عام ناظرین بھیرو روڈ کی طرف سے گیٹ نمبر 3 اور 4 متھرا روڈ کی طرف سے گیٹ نمبر 10 سے داخل ہوسکتے ہیں۔ ٹریفک جام پر قابو پانے اور پارکنگ کو بہتر بنانے کے لیے پارکنگ نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سکیورٹی اور خاص طور پر آئ ٹی پی او میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے کام لینے کے لیے تعینات کئے گئے وجے پال سنگھ سینئرمنیجر سکیورٹی بھارت منڈپم پرگتی میدان میں چل رہے عالمی تجارتی میلے کے دوران 24 گھنٹے نگرانی کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کو تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں آئی ٹی پی او سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سی آئی ایس ایف اور دہلی پولیس بھی دو سے تین شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔ پرگتی میدان بھارت منڈپم کے گیٹ ہال اور کنٹرول روم کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے صبح شام اور رات میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس میں دہلی پولیس اور ٹریفک پولیس صبح 9:30 سے رات 8:00بجے تک بھیڑ اور ٹریفک سسٹم کے لیے اضافی پولیس فورس کو 2 خاص شفٹوں صبح اور دوپہر اور شام میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ رات میں گشت اور کمانڈ روم کے لیے تیسری شفٹ یعنی رات میں کام کرتی ہے۔ کچھ اسپیشل یا بھیڑ بھاڑ والے دنوں میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی بارہ بارہ گھنٹے کی شکل میں بھی لگائی جاتی ہے۔