بہار نامہ

امارت شرعیہ سے تصدیق نامہ لینے والے اہل مدارس کے لیے ضروری ہدایات جاری

پھلواری شریف – پریس ریلیز:   امیر شریعت حضرت مولانااحمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی حسب ہدایت ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب نےامارت شرعیہ سے تصدیق نامہ حاصل کرنے والے اہل مدارس کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایسے تمام مدارس جومالی فراہمی کے لیے امارت شرعیہ کی طرف سے تصدیق نامہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں خواہ پہلی بار تصدیق نامہ لینے آرہے ہوں یا پہلے سے تصدیق نامہ حاصل کر چکے ہوں ، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے بلاک کے امارت شرعیہ کی جانب سے مقرر کردہ صدر یا سکریٹری سےمدرسہ کے سلسلہ میں تحریر کی گئی معلومات کی  تصدیق کرانے کے بعداپنے علاقہ کے دار القضاء امارت شرعیہ جا کر مقامی قاضی شریعت سے سفارشی خط ضرور حاصل کر لیں ، جس جگہ امارت شرعیہ کی جانب سے صدر اور سکریٹری مقررنہیں ہیں وہاں علاقائی نقیب سے تصدیق کرائیں ،جن لوگوں کو تصدیق نامہ میں مستحق بچوں کی تعداد لکھوانا ضروری ہو وہ لازمی طور پر اپنے علاقہ کے قاضی شریعت سے سفارشی خط پر تعداد ضرور واضح کرالیں۔پہلی بار تصدیق نامہ حاصل کرنے والے اہل مدارس ، صدر یاسکریٹری اور قاضی کی تحریری سفارش کے علاوہ مدرسہ جس زمین پر قائم ہے اس زمین کے قبالہ یا وقف نامہ کی عکسی کاپی ،اگرمدرسہ رجسٹرڈ ہے تو رجسٹریشن نمبر، طلبہ وطالبات کی درجہ وار مجموعی تعداد ، دارالاقامہ میں مقیم امداد ی و غیر امدادی طلبہ کی تعداد ، اگر امارت شرعیہ یا اکابر علماء کرام کی جانب سے معائنہ ہوا ہو تواس تحریر کی فوٹو کاپی ضرور منسلک کریں۔ساتھ ہی جس جگہ مدرسہ واقع ہے وہاں کے کم از کم دو معزز اشخاص کے ٹیلی فون نمبربھی درج کریں ، ان مذکورہ تفصیلات کے ساتھ مدرسہ کے ناظم یامہتمم کی طرف سے ایک مصدقہ درخواست ناظم امارت شرعیہ کے نام ضرور لائیں اوراپنے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ یہ کاغذات مرکزی دفترمیں موجودکسی نائب ناظم سےکاغذات کی جانچ کرائیں ،جانچ کے بعد اجازت حاصل ہو جائے تو دفترنقیب اور دفتر نظامت سے آگے کی کاروائی مکمل کرائیں ،جو اہل مدارس پہلے بھی تصدیق نامہ لے چکے ہیںوہ تجدید کے لیے گذشتہ سال کے تصدیق نامہ کی اصل کاپی بھی جمع کرنا لازمی سمجھیں ۔امسال تصدیق نامہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ ۱۱؍شعبان المعظم ۱۴۴۸ھ مطابق ۲۰؍جنور ی ۲۰۲۷ء طے پائی ہے۔اس لیے ہر حال میں طے کی گئی آخر ی تاریخ سے قبل تصدیق نامہ حاصل کرلیں ،اس تاریخ کے بعد تصدیق نامہ کی غرض سے تشریف لانے کی زحمت نہ کریں واضح رہے کہ ان تاریخوں میں مسجد کی تعمیر وتعاون کے لیے کوئی تصدیق واپیل جاری نہیں کی جائے گی ،محترم ناظم صاحب نے ان ہدایات کو جاری کرتے ہوئے ذمہ داران ونمائندگان مدارس سے گذارش کی ہے کہ مذکورہ ہدایات پر عمل کو ضرور سمجھیں،معلومات کے اندراج میں صحت کاپورا خیا ل رکھیں ، بوقت ضرورت آن لائن یا دیگر ذرائع سے ادارہ کا معائنہ بھی کرایا جا سکتا ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل کی شفافیت میںاہل مدارس کا پورا تعاون حاصل ہو گا،یہ اطلاع مولانا ارشد رحمانی آفس سکریٹری امارت شرعیہ نے دی۔