فتح پور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار 3 افراد کی موت
تح پور، (یو این آئی۔) اترپردیش کے ضلع فتح پور کے حسین گنج علاقے میں بدھ کی دوپہر ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی سمیت 3 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ حسین گنج تھانہ علاقے کے اصلی گاؤں کے رہنے والے سریش موریہ (22) اپنے ہی گاؤں کے رہنے والے محمد شریف کی بیوی شبنم (40) اور بیٹی علم (16) کو موٹر سائیکل پر لے کر بابا گاؤں جا رہے تھے کہ فتح پور۔ لکھنؤ شاہراہ پر چدی پور گاؤں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اہل خانہ کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
