قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں یوم آئین کااہتمام
نئی دہلی،،پریس ریلیز،ہمارا سماج:قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں آج بتاریخ 26 نومبر کو یوم آئین کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے تمام اراکین نے آئین ہند کا پریمبل پڑھتے ہوئے ملک میں انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کو عام کرنے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو ہر سال ملک میں یوم آئین کے طور پرمنایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 125ویں یوم پیدائش کے موقعے پر حکومت ہند کی جانب سے 2015 میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ آئین ہند 26 نومبر 1949کو منظور کیا گیا اور اس کا نفاذ 26 جنوری 1950 کو عمل میں آیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر یاد کرتے ہیں۔یوم آئین ہندوستان کے تمام شہریوں کو معاشرتی، معاشی اور سیاسی انصاف و اظہارِ خیال، مذہب اور عبادت کی آزادی میں برابری کو عام کرتا ہے اور ملک کے اتحاد کے ساتھ شہریوں کے وقار کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے۔
حلف لینے سے قبل قومی اردو کونسل کی ریسرچ آفیسرڈاکٹر مسرت نے یوم آئین کے حوالے سے بنیادی نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے آئین ہند کی ایک اہم خوبی قرار دی۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے افسران اور دیگر اراکین موجود رہے۔
