عالمی تجارتی میلے میں مکمل بھارت کا تجربہ ’وکاس اور وراثت‘ایک چھت کے نیچے: جاوید اشرف
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں شائقین اور ناظرین نے سبھی ریکارڈ توڑے، تقسیم ایوارڈ تقریب میں تمام ایجنسیزکا چیئرمین نے شکریہ ادا کیا
9873267612
نئی دہلی،26نومبر،سماج نیوز:عالمی تجارتی میلہ 2026 کے اختتامی موقع پر اعزازی تقریب (ایوارڈ پرزینٹیشن سیرمنی )سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی پی او (انٹرنیشنل ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن) پرگتی میدان کے چیئرمین اور آئی ایف ایس جاوید اشرف نے کہا کہ اگر ایک ہی چھت کے نیچے تمام بھارت کا تجربہ اس کی ترقی اور وراثت کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے تو وہ عالمی تجارتی میلہ بھارت منڈپم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں تمام ایجنسیز آرگنائزیشن کا شکر گذار ہوں کہ انھوں نے ’’وکاس اور وراثت‘‘ کی تھیم پر لگنے والے اس ٹریڈ فیئر کامیاب بنایا۔ جس ایونٹ میں تقریباً ایک لاکھ شائقین اور ناظرین آتے ہوں وہاں ٹریفک جام جیسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ حالانکہ اس کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ جہاں ایک طرف ڈیجیٹل ٹکٹس کو پرموٹ کیا گیا تو وہیں ٹریڈ فیئر کے اندر شٹل کا انتظام بھی کیا گیا۔ میںٹریفک پولس اور دہلی میٹرو کا بھی شکرگذار ہوں ، کیونکہ ان کی جانب سے اضافی کوششیں کی گئیں جو کامیاب رہیں۔ شائقین ناظرین جہاں ایک طرف میلے میں آسانی سے داخل ہوئے۔ تو وہیں یہ لوگ میلے سے واپس بھی باآسانی نکلے۔ آئی ٹی پی او چیئرمین نے مزید کہا کہ اس مرتبہ بہت سی تبدیلیاں رونما کی گئیں۔جن میں خاص طور سے فوڈ کورٹ کی نہ صرف کوالٹی کو بہتر بنایا گیا بلکہ لوگوں کے بیٹھنے کے لیے بھی جگہ مہیا کرائی گئی۔ لمبی لمبی قطاریں بھی نظر نہیں آئیں۔فوڈ زون میں انٹرنیشنل ٹچ بھی نظر آیا جو ایک بڑا بدلائو ہے۔ میں یہ بات اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میں نے زندگی کا ایک بڑا حصہ مختلف ممالک میں گذارا ہے۔ خاص طور سے یوروپ میں دی جانے والی سہولیات کو نہ صرف دیکھا ہے بلکہ استعمال کیا ہے۔ وقت کے ساتھ بدلائو کئے گئے تمام
تجربات کامیاب نظر آتے ہیں۔ ٹریڈ فیئر میں نوجوان نسل آسانی سے دیکھ سکے اور سمجھ سکے اس کے لیے مختلف اسٹال کا رخ کیا جاسکتا ہے۔ اسٹارٹ اَپ ڈیجیٹل ایجاد کو بہترین طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ اس ٹریڈ فیئر سے معاشی، سماجی، سیاسی اور مختلف زاویہ 2027کے سفر کو تحریر کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی آئی ٹی ایف بڑا میدان بنے گا۔ آئندہ سال اس میں اور کھلا پن محسوس کریں گے۔ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اتحاد وکاس اور وراثت کو نہ صرف پروڈکٹ آئٹم کے ذریعے پیش کیاگیا ہے بلکہ کلچرل پروگرام نے بھی ہمیں کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اس مرتبہ تقریباً 80 کلچرل ایکٹیوٹی دیکھنے کو ملیں۔ مسٹر جاوید اشرف نے وقت کے ساتھ اس کو ترقی یافتہ بناتے رہیں گے۔ جہاں اس مرتبہ مختلف اسٹال کے باہر ایل ای ڈی نسب کیا گیاہے۔ آئندہ بھارت منڈپم میں 100 ایل ای ڈی نسب کی جائیں گی۔ جو بھارت منڈپم کی خوبصورتی میں اور اس کو قریب سے جاننے میں مدد ملے گی۔ آئی ٹی پی او چیئرمین نے اس موقع پر میڈیا کا شکریہ بھی ادا کرنا نہیں بھولے اور انھوں نے کہا کہ میڈیا ہمیں مسلسل فیڈ بیک دیتا رہا اور ہماری کمزوریوں کو ہمیں بتاتا رہا۔ جس سے اتنے بڑے میلے کو منظم طریقے سے چلانے میں مدد ملی۔ انھوں نے کہا کہ دہلی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم صاف ماحول بھی بنا سکتے ہیں۔صاف صفائی کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو بہتر طریقے کی مہمان نوازی دہلی کی تہذیب ہے جو اس میلے میں نظر آئی۔اس موقع پر انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں نمایاں کارکردگی ادا کرنے والے پارٹنر اسٹیٹ کے طور پر بہار، مہاراشٹر، راجستھان، اور اترپردیش کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ فوکس اسٹیٹ میں آسام، دہلی، جھارکھنڈ اورمغربی بنگال کو ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ گولڈ میڈل کے طور پر تمل ناڈو، سلور کیرالا، برونز مدھیہ پردیش اور کامنڈیشن تریپورہ کو ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاستی موضوعاتی پیشکش کے لیے پنجاب کو گولڈ، اڑیسہ کو سلور، کرناٹک کو برونزاور گجرات کو کامنڈیشن۔ جیوری کے طور پر منسٹری اور مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم کو گولڈ وزارت ریلوے کو سلور، وزارت ٹیکسٹائل کو برونز، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کو کامنڈیشن۔پی ایس یو ایس اور پی ایس بی ایس کے زمرے میں پنجاب نیشنل بینک کو گولڈ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو سلور، گجرات اسٹیٹ ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو برونز۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کو کامنڈیشن، اس کے علاوہ کاموڈیٹی بورڈس میں کور بورڈ کو گولڈ، ٹی بورڈ انڈیا کو سلور، کوکونٹ ڈیولپمنٹ کوبرونز کے علاوہ نیشنل جوٹ بورڈ کو کامنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تو وہیں پبلک کمیونیکیشن اور آئوٹ ریچ میں وزارت آیوش کو گولڈ، سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کو سلور، ای پی ایف او کو برونز، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکیجنگ کو کامنڈیشن کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسٹیج سے امپاورنگ انڈیا کے زمرے میں وزارت پاور کو گولڈ، منسٹری آف سوشل جسٹس کو سلور، انکم ٹیکس کو برونز، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کو کامنڈیشن ، جیوری ٹیم میں بیرونی سیکٹر میں ترکی کو گولڈ، ٹیونیشیا کو سلور، ایران کو برونز، گھانا اور افغانستان کو کامنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوڈ اسٹال کی بات کریں تو راجستھان کو گولڈ، جھارکھنڈ کو سلور، پنجاب کو برونز اور اترپردیش کو کامنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وینڈنگ زون میں پین اکل کو گولڈ ایوار دیا گیا۔ جیوری 4 میں پرائیویٹ سیکٹر کے میدان میں نمایاں کامیابی انجام دینے والے لکی مائیکرو فائن ایپلائنسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو گولڈ، شری گری راج سپاری ٹریڈرس کو سلور، ہائوس آف فریگرینس پرائیویٹ لمیٹڈ کو برونز اور شری شیام تلپٹی ادیوگ کو کامنڈیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
