بہار نامہ

بہار میں طبی پیش رفت سے 2030 تک اچھی صحت اور تندرستی کے پائیدار ہدف کا حصول ممکن: ڈاکٹر رقیب عالم

پٹنہ: جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کشن گنج کے رہنے والے ڈاکٹر رقیب عالم کشن گنج اور سیمانچل کے عوام کے لیے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں طویل عرصے سے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کشن گنج ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کے تئیں بہار کے وزیر اعلیٰ شری سمراٹ چودھری اور سابق وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار کے تئیں اپنے قلبی جذبۂ تشکر کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر رقیب عالم کا ماننا ہے کہ کشن گنج اور پورے سیمانچل میں صحت کے بہتر نظام کی شدید ضرورت ہے۔ یہاں میڈیکل کالج کے قیام سے نہ صرف مقامی لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں گی، بلکہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی اپنے ہی علاقے میں بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر رقیب عالم نے کشن گنج میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے مختلف اوقات میں بہار حکومت اور مرکزی حکومت کے کئی ذمہ دار عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے سامنے اپنی یہ مانگ رکھی ہے۔
اس سلسلے میں سب سے پہلے 27 نومبر 2023 کو انہوں نے بہار کے اس وقت کے گورنر شری راجندر وشواناتھ آرلیکر سے کشن گنج ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد 12 دسمبر 2023 کو حکومت ہند کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے اس وقت کے وزیر مملکت شری ایس. پی. سنگھ بگھیل سے ملاقات کرکے کشن گنج میں ایک ایمس اور ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا مطالبہ رکھا تھا۔
اسی طرح 27 دسمبر 2023 کو انہوں نے بہار حکومت کے اس وقت کے وزیر صحت شری تیجسوی یادو سے بھی کشن گنج ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ 30 جون 2024 کو بہار کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار کے سامنے بھی انہوں نے یہ مطالبہ پیش کیا تھا کہ کشن گنج ضلع میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے تاکہ اس خطے کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات مل سکیں۔
اس طرح ڈاکٹر رقیب عالم نے کشن گنج میں میڈیکل کالج اور ایمس کے قیام کے اس اہم مسئلے کو محض ایک بار نہیں، بلکہ مسلسل مختلف سطحوں پر اٹھایا ہے۔ انہوں نے بہار کے اس وقت کے گورنر عارف محمد خان سے 7 اگست 2025 کو بھی بہار کے کشن گنج ضلع میں ایک سرکاری میڈیکل کالج اور ایمس کے قیام کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر رقیب عالم کی جدوجہد صرف میڈیکل کالج کے قیام تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ وہ بہار میں ذہنی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بھی مسلسل کوشاں ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر 2 جولائی 2026 کو انہوں نے بہار کے وزیر صحت شری نشانت کمار سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں نیشنل مینٹل ہیلتھ مشن کے تحت ضلعی ذہنی صحت کے پروگرام کو مزید مستحکم کرنے کی درخواست کی تھی۔
ڈاکٹر رقیب عالم کے مطابق، وزیر صحت شری نشانت کمار ریاست کے تمام اضلاع میں ذہنی صحت کی خدمات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی بیماریوں کے علاج کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی سمت میں بھی فعال کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر صحت شری نشانت کمار کی جانب سے جسمانی اور ذہنی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے بہار حکومت کے محکمۂ صحت کے سکریٹری شری کمار روی کی بھی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر رقیب عالم کو امید ہے کہ ریاست کے تمام 38 اضلاع میں ضلعی ذہنی صحت کے پروگرام کو مستحکم کرنے کی سمت میں اٹھائے جانے والے ان اقدامات سے عام لوگوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ بہار حکومت کی ان کوششوں کے توسط سے سال 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے ہدف کو حاصل کرنے میں بہار پوری طرح کامیاب ہوگا۔
ڈاکٹر رقیب عالم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لیے صحت کا بہتر نظام از حد ضروری ہے۔ بالخصوص کشن گنج اور سیمانچل جیسے علاقوں میں میڈیکل کالج کا قیام طبی خدمات کو ایک نئی طاقت بخش سکتا ہے۔
مجموعی طور پر ڈاکٹر رقیب عالم کی جانب سے سال 2023 سے مسلسل کشن گنج میں میڈیکل کالج اور ایمس کے قیام کے ساتھ ساتھ بہار کے تمام 38 اضلاع میں ذہنی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کی آواز بلند کی جاتی رہی ہے۔
اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کشن گنج میں میڈیکل کالج کے قیام اور بہار میں صحت کی سہولیات کو مزید کارآمد بنانے کی سمت میں حکومت کی طرف سے آئندہ کیا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔ فی الحال، ڈاکٹر رقیب عالم نے اس سمت میں کیے گئے مثبت اقدامات اور طبی خدمات کو بہتر بنانے کی اس پہل کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ شری سمراٹ چودھری، سابق وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار اور وزیر صحت شری نشانت کمار کے تئیں گہرے اعترافِ تشکر کا اظہار کیا ہے۔