دہلی شہر

تہواروں کے دوران ملاوٹ خوروں کے خلاف دہلی کے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی تیز

نئی دہلی،،سماج نیوز:تہوار کے موسم میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری کھانے کی اشیاء کی فروخت کو روکنے کے لیے دہلی کے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں، محکمہ نے 30 انفورسمنٹ مہمات چلائیں۔ اس دوران خوراک کے 290 نمونے جانچ کے لیے لیے گئے جن میں سے 85 غیر محفوظ پائے گئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے نہال وہار میں بغیر لائسنس رسگلہ بنانے والی یونٹوں پر اچانک چھاپے مارے۔ فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے 402 کلو گرام غذائی اشیاء تلف کر دیں۔ مزید برآں موری گیٹ کی کھویا منڈی میں 520 کلو گرام خراب کھویا اور چھینہ بھی تلف کیا گیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے نہال وہار میں بغیر لائسنس رسگلہ بنانے والی یونٹوں پر اچانک چھاپے مارے۔ فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے 402 کلو گرام غذائی اشیاء تلف کر دیں۔ مزید برآں موری گیٹ کی کھویا منڈی میں 520 کلو گرام خراب کھویا اور چھینہ تلف کیا گیا۔ اس دوران مختلف مہمات کے دوران 4 ہزار کلو گرام سے زائد غیر معیاری اشیائے خوردونوش تلف کر دی گئیں۔ گھی، پنیر، کھویا، اور مٹھائی کے معیار کو چیک کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ تہواروں کے دوران دہلی کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ کو ہر سطح پر نگرانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔