بہار نامہ

اقرا گلوبل اسکول ،شریف کالونی ،پٹنہ میں جشن تکمیل حفظ قرآن

پٹنہ، پریس ریلیز: اقرأ گلوبل اسکول ،شریف کالونی کی پرنسپل فرزانہ عارفین صاحبہ نے پریس جاری کرتے ہوئے کہا کہ حفظ قرآن کی تکمیل ایک عظیم روحانی کامیابی اور سعادت ہے۔ یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو انسان کو دنیا و آخرت میں سرخروئی بخشتا ہے، حفظ قرآن کے بعد انسان ایک نئے مقام پر فائز ہو جاتا ہے اور اس کے لیے بے شمار برکات کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ وہ والدین بھی قابل مبارکباد ہیں جو اپنے بچوں کو حفظ قرآن کراتے ہیں۔انھیں خوش نصیبوں میں سے جناب  محمدشہنشاہ  بابر صاحب ہیں۔ جن کو اللہ نے یہ توفیق بخشی کہ وہ اپنے لخت جگر محمد عرش کو اقرأ گلوبل اسکول سے  حفظ قرآن کرائیں۔ واضح ہو کہ محمد عرش نے تین سال کی قلیل مدت میں اکیڈمی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن پاک کو مکمل کیا ہے۔  الحمدللہ ،اس بابرکت موقع پر ایک دعائیہ تقریب رکھی گئی جس میں اسکول کے اساتذہ اور شعبہ حفظ کے طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی جس میں حافظ محمد عرش کو انعامات اور مڈل سے پرنسپل صاحبہ کے ہاتھوں نوازا گیا۔اقرا گلوبل اسکول  میںشعبہ حفظ کا نظم مدارس کے نظام سے ملتا ہے ۔ یہاں سبق ، سبق پارہ اور آموختہ پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جس سے قرآن کو یاد رکھنا مزید آسان ہوجاتا ہے ۔  یہاں سی بی ایس سی بورڈ کے مطابق اکیڈمی کی تعلیم بھی بہت اچھے انداز میں دی جاتی ہے۔جس سے حفظ کے ساتھ ساتھ بچے اسکولی تعلیم کو بھی مکمل کرتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ اساتذہ سبق کے ساتھ ساتھ آموختہ پر سختی کے ساتھ محنت کرتے ہیں جو قابل مبارکباد ہیں۔ اور گارجن حضرات نے اسکول کے انتظامیہ کے اس حسن عمل کو سراہا اور نیک دعاؤں سے نوازا اور کہاکہ اقرأ گلوبل اسکول بہت ہی عمدہ تعلیمی نظام سے بچوں کو آراستہ کررہا ہے ۔ اقرأ گلوبل اسکول کا مقصد اپنے اسکول کے  بچوں کو ایسی تعلیم سے آراستہ کرنا جس سے مستقبل میںاپنے ملک و ملت کا نام روشن کریں  ۔ اور انشائاللہاقرأ گلوبل اسکول سے سال رواں اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ چھ سے سات بچے حفظ قرآن کریم مکمل کریں گے۔ان بچوں کی کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کے ساتھ ساتھ ان کے مشفق و مربی اساتذۂ کرام کی محنتیں اور خلوص بھی شامل ہیں۔ اللہ ان سبھی کی محنتوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین۔