بہار نامہ

شہید میجر راماسوامی پرمیشورن کو برسی پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کا خراج عقیدت

پٹنہ،  (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پرم ویر چکر سے سرفراز شہید میجر راماسوامی پرمیشورن کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مسٹر چودھری نے ان کی بے مثال بہادری، عظیم قربانی اور حب الوطنی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں ان کی خدمات ہمیشہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر اپنے پیغام میں شہید میجر راماسوامی پرمیشورن کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے ان کی بے مثال بہادری، عظیم قربانی اور حب الوطنی ہمیشہ تحریک کا سرچشمہ بنی رہے گی۔
میجر راماسوامی پرمیشورن ہندوستانی فوج کے ایک بہادر افسر تھے، جنہیں سری لنکا میں ہندوستانی امن فوج کی مہم کے دوران بہادری اور قربانی کے اعتراف میں بعد از مرگ پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔ ان کی قربانی کو ہندوستانی فوجی تاریخ میں بہادری اور فرض شناسی کی ایک مثال کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔