بہتر کام کر نے والے پیکس کے لیے انعام ،15تک کریں آن لائن درخواست: رام کرپال یادو
پٹنہ، :بہار حکومت ریاست میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پیکس) کے کام کاج کو بہتر بنانے اور بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے وزر اعلیٰ آئیڈیل پیکس ترغیبی اسکیم کے تحت پرکشش انعام دینے جارہی ہے۔ اسکیم کے تحت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پیکسوں کو ریاستی سطح اور ضلعی سطح کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ آن لائن درخواست کا عمل 21 نومبر 2026 کو شروع ہو چکا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل پیکس 15 دسمبر 2026 تک درخواست دے سکتے ہیں۔اس سلسلے میںکو آپریٹو کے وزیر جناب رام کرپال یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آئیڈیل پیکس ترغیبی اسکیم کا مقصد ریاست میں پیکسکے کام کاج میں شفافیت، جوابدہی، اور کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پیکس کو انعام دینے سے دیگر کمیٹیوں کو بھی اپنے کام میں بہتری لانے کی ترغیب ملے گی۔منصوبہ تحت، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر نمایاںپیکسوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں پرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے تمام اہل پیکسوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر ای کوآپریٹو پورٹل پر آن لائن درخواست دیں۔مسٹر یادو نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ریاستی سطح کے ایوارڈز میں پہلا مقام حاصل کرنے والے پیکس کو 15 لاکھ روپے، دوسرے مقام پر آنے والے کو 10 لاکھ روپے اور تیسرے مقام پر آنے والے کو 7 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ مزید برآں، ضلعی سطح کے ایوارڈز کے تحت، پہلا مقام حاصل کر نے والے پیکس کو 5 لاکھ، دوسرے مقام حاصل کر نے والے کو 3 لاکھ، اور تیسرا مقام حاصل کر نے والے کو3 لاکھ روپے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیکس کا انتخاب اس اسکیم کے تحت طے شدہ معیار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے لیے 30 ستمبر 2026 تک اپنا آڈٹ مکمل کرنے والے پیکس ہی اہل ہوں گے۔ پیکس کا انتخاب ان کی مالیاتی اور انتظامی کارکردگی کی بنیاد پر 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے آڈٹ اور مختلف سرگرمیوں میں کارکردگی کے لیے دیئے گئے پوائنٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے، تمام اہل پیکس کو ای کوآپریٹو پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2026 ہے۔ اسکیم کے بارے میں تفصیلی معلومات کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ: https://state.bihar.gov.in/
