وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
پٹنہ : وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے محترم نتیش کمار جی کو مبارک باد دی اور کہا کہ بہار کی ترقی اور بہتر حکمرانی کے لیے آپ کے ذریعہ کیے گئے کام اور خوابوں کو پوار کرنے کی سمیت میں ریاستی حکومت پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم محترم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور رہنمائی اور سابق وزیر اعلیٰ محترم جناب نتیش کمار جی کے تعاون سے بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جناب نتیش کمار جی نے بہار میں بہتر حکمرانی کا نظام قائم کیا اور منظم جرائم سے ریاست کو آزاد کرانے کی سمت میں اہم کام کیا۔ ہم ان کی بہتر حکمرانی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ محترم جناب نتیش کمار جی کے ذریعہ برسوں سے اٹھائے جا رہے گاد پالیسی کے مطالبے کو وزیر اعظم محترم جناب نریندر مودی جی اورسڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری جی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے عملی جامہ پہنانے کی سمت میں تاریخی پہل کی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت سرکاری کے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہرہ کی وزارست کے ساتھ اس بارے میں مفاہمت نامے (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔اس کے تحت مختلف ندیوں سے تقریباً 4 لاکھ کیوبک میٹر گاد نکالنے کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ گاد نکالنے کا کام وزارت کی جانب سے کیا جائے گا اور نکالی گئی گاد کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ اس سے بہار میں سیلاب کے مسئلے سے راحت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی کھیتوں کی مٹی کے کٹاؤ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ بہار میں آبی وسائل کے بہتر انتظام اور کسانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے مختلف وزراء سے ملاقات کرکے بہار کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے سے دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر بہار آنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 10 ہزار سے زائد جوڑی اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ اس مرتبہ اس سے بھی زیادہ ٹرینیں چلانے کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ تہواروں کے دوران بہار آنے والے لوگوں کو بہتر ریل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مرکزی وزیر ریلوے سے ایودھیا اور سیتامڑھی کے درمیان براہِ راست ریل رابطہ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ایودھیا سے ماں سیتا کی جائے پیدائش سیتامڑھی کو برا ہ راست جوڑنے کی سمت میں یہ ایک اہم پہل ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیا میں بھاویا منصوبہ کے ذریعے صنعتی کوریڈور تیار کیا جا رہا ہے۔ اسی طرز پر بہار میں پانچ دیگر مقامات پر بھی صنعتی کوریڈور تیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مظفرپور اور دربھنگہ کے لیے تجاویز مرکزی حکومت کو بھیجی جا چکی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان تجاویز کو جلد منظوری مل جائے گی۔ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں بہار میں صنعتی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ بہار میں صنعتوں کے لیے تقریباً 13 ہزار ایکڑ زمین دستیاب کرانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اب تک ایک ہزار سے زائد صنعتوں کو زمین فراہم کی جا چکی ہے۔ آئندہ مزید سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو بھی اس پہل سے جوڑا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں ڈیٹا سینٹربن کر تیار ہو چکا ہے۔ سال 2024 میں اس کے لیے زمین فراہم کی گئی تھی۔ پٹنہ میں ’کنٹرول ایس‘ کے نام سے قائم ڈیٹا سینٹر کا افتتاح ہم نے خود کیا ہے۔ یہ ریاست کی تکنیکی اور صنعتی ترقی کی سمت میں ایک اہم حصولیابی ہے۔ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندر یادو جی سے ملاقات کرکے بہار میں تیار کیے جا رہے صنعتی کوریڈور کے لیے ماحولیاتی منظوری جلد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے بھی ضروری رضامندی مانگی گئی ہے، تاکہ دیگر ریاستوں کی طرح بہار میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ پر ایکو ٹورزم کی جدید سہولیات تیار کی جا سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں صنعتی ترقی، بہتر بنیادی ڈھانچے، سیلاب پر قابو پانے، سیاحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم محترم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی اور سابق وزیر اعلیٰ محترم جناب نتیش کمار جی کے تعاون سے بہار کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کا عزم پورا کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے ان اہم پہلوں کے لیے بہار کی عوام کی جانب سے محترم وزیر اعظم اور مرکزی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تئیں اظہارِ تشکر اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
