ریلوے میں اپرنٹس شپ کے 2234 عہدوں کیلئے فارم22نومبر تک -اہلیت رکھنے والے خواہش مند امید وار ضرور فارم بھریں:امتیاز احمد کریمی
پٹنہ: ریلوے بھرتی سیل ( آر آر سی) ،جنوب مغربی ریلوے نے آپرینٹس کی 2234 عہدوں پر بحالی کے لئے درخواست طلب کے ہیں ۔خواہش مند اور اہلیت رکھنے والےامید وار آفیشیل ویب سائٹ https://rrcjaipur.inپر جاکر 22نومبر تک فارم بھر سکتے ہیں۔یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئر مین امتیاز احمد کریمی نے اہلیت رکھنے والے امید واروں کے مفاد میں بتائی ہیں۔ جناب کریمی نے بتایا کہ امیدواروں کاسلیکشن منظور شدہ بورڈ/ ادارہ سے کم از کم 50 فیصد نمبرات کے ساتھ 10ویں/12 ویں پاس میں سے کیا جائے گا۔ امیدواروں کے پاس متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کی سرٹی فکیٹ ہونی چاہئے۔ ان عہدوں پر بحالی کے لئے جنرل امیدواروںکی عمر کی حد15سال سے 24سال مقرر ہے۔ BC/EBC امیدواروں کے لئے 03سال اورSC /STامیدواروںکے لئے عمر میں 5سال تک کی چھوٹ ہے۔ امتحان فیس 100 روپیہ ہے اور ایس سی/ایس ٹی، معذور اور خواتین امیدواروں کے لئے امتحان فیس معاف ہے۔جناب کریمی نے کہا کہ اہلیت رکھنے والے امیدوار ضرور فارم بھریں۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔ محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کے لئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔ محنت اور لگن سے ہی تمام طرح کی راہیں اور منزل آسان ہو جاتی ہے۔ طلبا و طالبات دل و جان سے محنت کریں۔ کامیابی ضرورملے گی۔ میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
