ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کے لیے خصوصی مہم
، وارڈ 63 کے کونسلر فیض الرحمن خان) عرف فیروز خان( کی عوام سے اپیل
پٹنہ سٹی، ( ذوالقرنین) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر پورے ملک میں ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام جاری ہے، اسی سلسلے میں وارڈ نمبر 63 کے کونسلر فیض الرحمن خان( عرف فیروز خان) کی جانب سے عوامی بیداری کے لیے ایک خصوصی پریس اعلانیہ جاری کیا گیا ہے،اور مسٹر فیض الرحمن نے کہا ہے کہ، یکم جنوری 2027 تک جن لوگوں کی عمر 18 سال پوری ہو رہی ہے، وہ اپنا نام ووٹر لسٹ میں ضرور شامل کرائیں، کونسلرفیض الرحمن خان نے آگے کہا ہے کہ میرا ووٹ میرا حق، اسے ضرور نبھائیں،انہوں نے وارڈ 63 کے تمام نوجوانوں اور ایسے لوگوں سے جن کا نام ابھی تک ووٹر لسٹ میں نہیں جڑا ہے، اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد درج ذیل ضروری دستاویز لے کر وارڈ کونسلر کے آفس 63، شاہ فصاحت کا میدان، پٹنہ سٹی ،800008 میں رابطہ کریں،ضروری دستاویز،آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی2،پین کارڈ کی فوٹو کاپی، 3، میٹرک کے مارک شیٹ کی فوٹو کاپی4، والد / والدہ / شوہر ،کے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپی5، 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو6، موبائل نمبر جو آدھار سے لنک ہو،پارشد فیض الرحمن خان نے کہا کہ ووٹ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے، آئیے جمہوریت کو مضبوط بنائیں اور اپنے ،ار کا استعمال کریں،مزید معلومات کے لیے 9308857018 ,8340163988,پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
