بہار نامہ

جرا سنگھ مہاراج کا 5229واں یوم پیدائش شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

پٹنہ سٹی( ذوالقرنین) طاقتور مگدھ بادشاہ جرا سنگھ مہاراج کا 5229 واں یوم پیدائش بھارتیہ چندراونشی کلیان پریشد اور بھارتیہ چندراونشی ایکتا منچ کے مشترکہ زیراہتمام بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا، یہ تقریب دیوان محلہ پاتو کی باغ میں منعقد ہوئی ،اس تقریب کا افتتاح پٹنہ صاحب کے ایم ایل اے اور بہار قانون ساز اسمبلی میں حکمراں پارٹی کے وہپ رتنیش کشواہا اور سینئر سماجی کارکن اور تاجر نتن کمار رنکو نے شمع روشن کر کر کیا،پٹنہ کی میئر سیتا ساہو اور ڈپٹی میئر رشمی چندراونشی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں، مہمانان خصوصی میں وارڈ 59 کی کونسلر نیلم کماری، سابق بی جے پی مہا نگر صدر ابھیشیک چندراونشی، نتیا نند پپو، شری رام جنم سوبھا یاترا کمیٹی کے چیئرمین راجیش چندراونشی، انیل کمار آریہ، کونسلر نمائندہ راجو گپتا، اور سنجیو کمار لڈو شامل تھے ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افتتاحی مقرر رتنیش کشواہا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کونسل اور فورم نے سماجی برائیوں اور ناخواندگی کو ختم کرنے اور باہمی تفریق اور نفرت کو ختم کرنے میں قابل ستائش کام کیا ہے، اسی طرح میئر سیتا ساہو نے تنظیم کی ترقی اور توسیع کے لیے کام کرنے اور معاشرے کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالنے پر زور دیا، سینئر سماجی کارکن نتن کمار رنکو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مہاراجہ جراسنگھ کے نظریات پر عمل کرنا چاہیے، ہمت سے ناانصافی کی مخالفت کرنا چاہیے اور پسماندہ افراد کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے،اس موقع پر اسٹیج پر موجود مہمانوں نے تنظیم کے میگزین چندراونشی جاگرتی درپن کا خصوصی ایڈیشن ’’جراسنگھ مہیما، ایک ٹریبیوٹ ایشو‘‘ اور ایک پاکٹ کیلنڈر کا اجرا کیا، میگزین کے ایڈیٹر کاشی ناتھ چندراونشی نے خصوصی شمارہ، تنظیم کی گزشتہ سال کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ،پروگرام کے افتتاحی سیشن میں تجربہ کار بھجن گلوکار لال بہاری جی، نوجوان گلوکار رنجیت کمار سنگھا، اور ڈرمر سریندر چندراونشی نے اپنی پرفارمنس اور پیشکشوں سے سامعین کے دل موہ لیے ،پروگرام کی صدارت کونسل کے جنرل سکریٹری کاشی ناتھ چندراونشی اور نائب صدر راجندر پرساد چندراونشی نے کی، اور ونے کمار بٹو اور ماہر تعلیم ہریش نارائن ارون نے مشترکہ طور پر نظامت کی،پروگرام میں نمایاں طور پر ماہر تعلیم  داںوجے کمار سنگھ، راجو کرن، سنیل کمار، ونے کمار چندراونشی، انیتا مشرا، مونی کماری، انمول کماری، اور ایڈوکیٹ رنجیت چندراونشی موجود تھے۔