بہار نامہ

شری گرو گوند سنگھ صدر اسپتال میں 65 سالہ خاتون کا پیچیدہ آپریشن کامیاب ہونے پر سپر نٹنڈنٹ اور ان کی ٹیم کو اعزازسے نوازا گیا

پٹنہ سیٹی 28نومبر ( ذوالقرنین) شری گرو گوند سنگھ صدر اسپتال میں، اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سدھا شنکر رائے اور ان کی پوری میڈیکل ٹیم کو شری گرو گوند سنگھ اسپتال امپروومنٹ کمیٹی نے ایک 65 سالہ خاتون کا کامیاب آپریشن کرنے پر شال اور گلدستے سے نوازا،معلوم ہوا ہے کہ کل 27 نومبر کو بہار شریف کی رہنے والی تقریباً 65 سالہ کماری رشمی ریکھا کا یوٹرن کا پیچیدہ آپریشن ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سدھا شنکر رائے کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا، آپریشن میں ڈاکٹر نشا، ڈاکٹر رشمی سنہا، ڈاکٹر پرویتا کماری (اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر پنکج، ڈاکٹر راکیش، سسٹر ویبھا کماری، تنویر عالم، اور اروند کمار سمیت پوری میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران مریض کے جسم سے تقریباً ڈیڑھ کلو گرام وزنی رسولی نکالی گئی، مریض کی جان بچانے اور پیچیدہ آپریشن کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً 8 سے 10 گھنٹے تک انتھک محنت کرتے ہوئے طبی میدان میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر شری گرو گوند سنگھ اسپتال امپروومنٹ کمیٹی کے وفد میں سابق کونسلر اور ہاسپٹل امپروومنٹ کمیٹی کے جنرل سکریٹری بلرام چودھری، محمد جاوید، دیورتن پرساد، شمبھو شرن پرساد، محمد کلام، ببلو جیسوال، محمد سمیر، رمیش گپتا اور دیگر ممبران شامل تھے،وفد نے مریضہ کماری رشمی ریکھا سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی، کمیٹی کے اراکین نے ان مشکل حالات میں مریض کے علاج میں ڈاکٹروں کی لگن، عزم اور خدمات کو سراہا، یہ ڈاکٹر مریضوں کے لیے دیوتا کی طرح ہیں، اپنی محنت اور طبی دیکھ بھال کے ذریعے دوسروں کو نئی زندگی دینے کا کام کرتے ہیں،کمیٹی نے کامیاب آپریشن کے لیے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سدھا شنکر رائے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ شری گرو گوند سنگھ صدر اسپتال میں اس طرح کی اعلیٰ طبی سہولیات کی دستیابی پٹنہ شہر اور آس پاس کے علاقوں کے عام شہریوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔