دہلی شہر

عالمی تجارتی میلے میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں

آئی ٹی پی او پرگتی میدان میں کڈس زون میں کھیلنے والے بچوں کی تعداد 50,000 سے تجاوز

نئی دہلی،سماج نیوز: پرگتی میدان میںچل رہے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 13 سے 27 نومبر 2026جاری ہیں اور اس عالمی تجارتی میلے میں جہاں ایک طرف شائقین اور ناظرین لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب بچے بھی خوب مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آئی ٹی پی او (انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن انتظامیہ) کی جانب سے بچوں کے لیے خاص طور پر ہال نمبر 5 کی پہلی منزل پر فری کڈس پلے زون بنایا گیا ہے۔ جہاں پر بچوں کے کھیلنے اور تفریح کے لیے ایک بڑی جگہ میں مفت کڈس پلے ایریا کے نام سے جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ جس میں مختلف قسم کے بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولے، گھوڑے کی سواری اور مختلف قسم کے بچوں کے کھیلنے والے کھلونے نسب کئے گئے ہیں۔ حالانکہ نمبر 14 میں بھی اسی طرح کا ایک انٹریکٹیو ڈیجیٹل اور گیمنگ زون بھی بنایاگیا ہے۔ جہاں بچے اور نوجوان وی آر گیونگ، ایف ون ریسنگ، ڈانس اور روبوٹک اسکیچ کا مزہ لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہیلتھ پویلین میں وزارت صحت کے پویلین میں بچوں کے لیے ایک کڈس زون وقف کیا گیا ہے۔ یہ اسکرین فری روایتی کھیلوں کے ذریعہ بچوں کو اچھی عادتوں اور صحت کے تئیں بیداری کرتا ہے۔ ہال نمبر2 میں بھی ریاستی پویلین میں بچوں کے لیے یہاں بھی ایک چھوٹا کڈس زون بنایاگ یا ہے۔ جہاں وہ سانپ سیڑھی جیسے روایتی کھیل کھیل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے میلے میں کوئی چارج نہیں ہے اور ان کا مفت داخلہ ہے۔ جبکہ بڑے بچوں کے لیے پچاس روپے اور چھٹی کے دنوں میں 100 روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔ آئی ٹی پی او انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہےکہ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے آج تقریباً 1,25,000(ایک لاکھ پچیس ہزار)شائقین اور ناظرین نے میلے میں شرکت کی۔ جس میں بڑی تعداد میں خاص طور سے خواتین خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں۔ عالمی تجارتی میلے میں جہاں خریداری کرتے ہوئے خواتین خوش نظر آرہی ہیں تو وہیں کڈس زون میں پہنچتے ہی بچوں کے چہرے پر بھی خوشی نظر آتی ہے۔ پرگتی میدان میں بنے ننھے منھے قدموں کی چہل پہل دیکھنے لائق ہے۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ ٹریڈ فیئر میں گھومنے اور شاپنگ کرنے کے دوران جہاں بڑے اکثر تھک جاتے ہیں اور بچے اداس ہوجاتے ہیں یا چڑچڑانے لگتے ہیں۔اس حالت میں کڈس زون والدین کے لیے ایک بہت اچھی جگہ ثابت ہو رہی ہے۔ دور دراز سے آئی خواتین بتاتی ہیں کہ میلے میں تین چار گھنٹے گھومنے کے بعد اس علاقہ میں آنے پر کافی خوش نظر آتی ہیں۔اور بتاتی ہیں کہ یہاں آنے کے بعد بچے کھیل میں لگ جاتے ہیں اور ہمیں کافی ریلیکس محسوس ہوتا ہے۔ میلہ گھومتے اور خریداری کرتے وقت جہاں بچے پریشان کر رہے تھے تو وہیں کڈس زون میں پہنچنے کے بعد بچے بھی خوب انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔کشمیر سے آئے ہوئے مدثر نے بتایا کہ میں اکثر کوشش کرتا ہوں کہ دہلی میں لگنے والے اس ٹریڈ فیئر میں ہر مرتبہ شرکت کروں اور اس مرتبہ میرے ساتھ بچے بھی یہاں آئے ہیں۔بچوں کے یہاں آنے اور تفریح کرنے کے اعداد و شمار پر اگر نظر ڈالیں تو آج تک تقریباً 22,000 بچے اس کڈس زون میں کھیلنے آچکے ہیں۔ امید ہے کہ یہ اعداد و شمار 1,00000 تک پہنچ سکتا ہے۔آئی ٹی پی او چیئرپرسن جاوید اشرف نے بتایا کہ میلے میں کوشش کی گئی ہے کہ تمام عمر کے شائقین اور ناظرین کے لیے خریداری اور سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ آرام کے لیے بھی جگہ دی گئی ہے۔