گرو نانک دیو کی تعلیمات اپنی زندگی میں نافذ کریں: وزیر اعظم نریندر مودی
نئی دہلی،،سماج نیوز:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گرو نانک دیو کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر پہلی بار لوک نواس کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں منعقدہ شبد کیرتن میں شرکت کرکے گرو نانک دیو کو خراج عقیدت پیش کیا اور گروپارو پر سکھ برادری کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو سمیت کئی معزز مہمان موجود تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گروبانی صرف موسیقی نہیں ہے بلکہ روحانی مشق اور علم کے سمندر میں غوطہ لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔ گرو نانک دیو نے یاترا، لنگر اور نام کی اہمیت کی وضاحت کی۔یہ تعلیمات بھی ان کی زندگی کا حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قیام کے دوران انہیں سکھ برادری کی محبت اور حمایت حاصل رہی۔مودی نے کہا کہ گرو تیغ بہادر کی شہادت کو 350 سال گزر چکے ہیں۔ ان کی شہادت کا جذبہ آج بھی ملک کے ہر ذرے میں چھایا ہوا ہے۔بھائی ماٹیداس اور دوسرے سکھ گرو کی قربانی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہندوستان نے صدیوں کی غلامی برداشت کی، لیکن اس دور میں بھی ہمارے گرووں نے بیداری اور شعور کے جذبے کو سماج میں زندہ رکھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں سے حکومت سکھ گرو کی خدمات اور قربانیوں کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو بہادر صاحبزادوں کی شہادت سے روشناس کرانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ گرو صاحب کے پیغام کو ملک اور دنیا کے ہر فرد تک پہنچانا ضروری ہے۔
