معروف اسلامی اسکالر پدم شری پروفیسر اختر الواسع سخت علیل، دعاؤں کی گذارش
نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج: معروف اسلامی اسکالر پدم شری پروفیسر اختر الواسع سخت علیل ہیں اور فی الحال میکس ہاسپٹل، سیکٹر 128 نوئیڈا کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔اطلاعات کے مطابق پروفیسر واسع پھول پور پووئی ضلع اعظم گڑھ کے سابق ممبر اسمبلی ابوالکلام مرحوم، جن کا گذشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا، کی تعزیت کے لیے اعظم گڑھ تشریف لے گیے تھے۔ واپسی میں طبیعت بگڑنا شروع ہوئی جو دہلی پہنچتے پہنچتے مزید خراب ہو گئی۔ پروفیسر واسع کو پہلے ہولی فیملی کے آئی سی یو ڈپارٹمنٹ میں داخل کرانے کی کوشش کی گئی جہاں بیڈ خالی نہ ہونے کی وجہ سے میکس ہاسپٹل سیکٹر 128، نوئیڈا لے جایا گیا۔ تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ پروفیسر واسع کے لیے دعا فرمائیں۔
