سعودی عرب میں ایشین کپ کی تاریخیں تبدیل، ایونٹ 23 دسمبر سے شروع
ریاض (یواین آئی): سعودی عرب میں سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں غیر معمولی حالات کے باعث ایشین فٹبال کپ 2027 کو ملتوی کردیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے مطابق ٹورنامنٹ پہلے 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک منعقد ہونا تھا، تاہم اب اسے 23 دسمبر 2027 سے 21 جنوری 2028 تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اے ایف سی نے کہا کہ خطے میں حالیہ پیش رفت، سفری مشکلات اور انتظامی و لاجسٹک مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ ان تاریخوں کو منظوری کے لیے فیفا کو پیش کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں یمن کے حوثی گروپ کے میزائل حملے میں ریاض کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سعودی عرب میں سکس کنگز سلیم ٹینس ایونٹ سمیت دیگر تقریبات بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔
