• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

دلچسپ ہوگا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کا مقابلہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 8, 2022
0 0
A A
دلچسپ ہوگا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کا مقابلہ
Share on FacebookShare on Twitter

سڈنی، محنت سے زیادہ قسمت کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان، بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے رادے سے اگرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبر کو دوپہر 1.30 بجے کھیلا جائے گا۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے لیکن ورلڈ کپ میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔ اب تک کھیلے گئے تمام ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ساتواں مقابلہ ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک کے میچوں میں پاکستان نے کیوی ٹیم کے خلاف چار مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو مرتبہ اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے عین قبل گھر پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیتنے والی بابر کی ٹیم پہلے ہی نفسیاتی برتری حاصل کر چکی ہے ۔ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم اس کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہفتے کی شام تک تاریک رہے لیکن اتوار کی صبح نے ان کے لیے امید کی کرن روشن کر دی جب نیدرلینڈز نے زبردست الٹ پلٹ کرتے ہوئے مضبوط جنوبی افریقہ کو 13 رن سے شکست دی۔ اب صرف پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا باقی تھا اور بابر اعظم کی ٹیم، جسے اہم میچ جیتنے کی عادت ہے ، نے اسے ممکن بنایا۔پاکستان کی موجودہ ورلڈ کپ مہم کا آغاز اس وقت مایوس کن انداز میں ہوا جب ٹیم کو اپنے روایتی حریف ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کمزور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے امکانات مزید گہرے ہو گئے لیکن ٹیم نے اگلے تین میچوں میں جیت کے ساتھ زبردست واپسی کی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم اب خطاب کی مضبوط دعویدار سمجھی جا رہی ہے ۔پاکستان کی کارکردگی کا دارومدار فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی قیادت والی مضبوط باؤلنگ اٹیک پر منحصر ہوگی ۔ وہیں اب تک چیلنجنگ اسکور بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود، افتخار احمد اور شاداب خان ایک بار پھر شائقین سے شائقین کی امیدیں وابستہ ہوں گی۔ اگر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی ٹیم کو تیز اور بڑا آغاز دلانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستانی ٹیم کی راہیں آسان ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب کین ولیمسن کی ٹیم پاکستان کو ورلڈ کپ کی شاندار ٹرافی اٹھانے سے صرف دو قدم کے فاصلے پر ناکام بنانے کے لیے اپنا سب کچھ جھونکنے کے لیے تیار ہو گی۔ کیوی ٹیم کا موجودہ ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر شاندار رہا ہے اور اگر ولیمسن کے فائٹرز اپنی ففارم برقرار رکھ پاتے ہیں تو ان سے نمٹنا پاکستان کے لئے قطعی آسان نہیں ہوگا ۔اعداد و شمار کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 28 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے ہیں جن میں پاکستان نے 17 اور نیوزی لینڈ نے 11 جیتے ہیں۔ یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ نیوزی لینڈ نے ان 11 میں سے آٹھ میچ اپنے گھر پر جیتے ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم کیوی ٹیم سے دس میچ اپنے گھر سے باہر جیتی ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم: فن ایلن، ڈیون کانوے (وکٹ کیپر)، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لاکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔پاکستان ٹیم : محمد رضوان (وکٹ)، بابر اعظم (کپتان)، محمد نواز، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفرید

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    کیا بہار کے مسلمانوں کو نتیش کمار سے علیحدگی کا اعلان کرنا ضروری ہے؟

    جولائی 11, 2025
    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    جولائی 11, 2025
    امریکی صدر کا یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

    امریکی صدر کا یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

    جولائی 11, 2025
    فلسطینی حامی احتجاجی رہنما نے ٹرمپ پر 20 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائرکردیا

    فلسطینی حامی احتجاجی رہنما نے ٹرمپ پر 20 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائرکردیا

    جولائی 11, 2025

    کیا بہار کے مسلمانوں کو نتیش کمار سے علیحدگی کا اعلان کرنا ضروری ہے؟

    جولائی 11, 2025
    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    جولائی 11, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist