• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 30, 2023
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 31, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

Ranchi,Jharkhand 4 March 2013 :: File photo of--- Hydrabad blast accused Manzar Imam . Photo-Ratan Lal

Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی۔31؍ مارچ ( پریس ریلیز ) انڈین مجاہدین کے ذریعہ ملک کے خلاف جنگ و دہشت گردانہ کاروائی اور سازش کے الزام میں دس سال قبل گرفتار کئے گئے رانچی کے رہنے والے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان منظر امام کو دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے اس پر عائد تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے ڈسچارج کردیا ہے کیونکہ این آئی اے ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ،اس بات کی اطلاع آج یہاں ناجائز مقدمات میں ماخوذ بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے دی ہے۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا سب سے بڑاور وسیع این آئی اے کیس،جو این آئی اے ہیڈ کواٹر دہلی میں نامزد کیا گیا تھا یعنی Rc No. 06/2012    جس میں یواے پی اے کی سخت ترین قوانین کے ساتھ ہندوستان بھر میں سازش کرنے ،ملک کے خلاف جنگ سمیت سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی سماعت این آئی اے کی خصوصی عدلت پٹیالہ میں چل رہی تھی ،رانچی سے گرفتار شدہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان منظر امام کو 2013 میں اس مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا تبھی سے وہ دہلی کے تہاڑ جیل میں قید و بند کی زندگی گذار رہاتھا ،دس سال بعد اس کیس کی سماعت عمل میں آئی اس پر تمام چارج شیٹ کی باریک بینی سے قانونی نکات کی بنیادوں پر خصوصی عدالت سے یہ در خواست کی گئی تھی کہ ملزم منظر امام کو اس کیس میں جھوٹی بنیادوں پر پھنسایا گیا ہے اور عائد کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور ناکافی شواہد پر رکھے گئے ہیں دونوں فریقین کی طویل بحث سننے کے بعد این آئی اے کی خصوصی عدالت دہلی نے ملزم منظر امام کو ڈسچارج کر دیا ہے۔
عدالت کے اس فیصلہ کو قانونی حلقہ میں یہ بہت بڑی اور حیرت انگیز کامیابی کی نظر سے دیکھا جا رہاہے اس کیس کی پیروی جمعیۃ لیگل سیل کے سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہورخان کی نگرانی میں دہلی کے مشہور وکیل ایڈوکیٹ ابو بکر سباق کر رہے تھے۔عدالت کے اس فیصلہ پرحضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہندنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے یکے بعد دیگرے نو جوانوں کا چھوٹنا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو پولیس کی جا نب سے عمداپھنسایا جا رہا ہے ،اور ان کی زندگیاں تباہ کی جارہی ہے ہم ایسے بے گناہوں کے لئے قانونی لڑائی جاری رکھیں گے،جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے منظر امام کے عدالت سےڈسچارج ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس ہمارے پاس پیروی کے لئےآیا،اس وقت ہم نے اپنے ذرائع سے ملزم کے تعلق سے مکمل معلومات حاصل کی،جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ ملزم بے گناہ ہے اور سازش کے تحت پولیس نے اسے پھنسایا ہے ،ہم نے اپنے وکلاء سے صلاح و مشورہ کے بعد اس کی پیروی کا فیصلہ کیا، الحمد للہ ہمیں اس میں کامیابی مل گئی ہے۔

ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جھارکھنڈ :ریلوے اسٹیشن پر کرنٹ لگنے سے 8کی موت ایک درجن سے زائد افراجھلسے

    جھارکھنڈ :ریلوے اسٹیشن پر کرنٹ لگنے سے 8کی موت ایک درجن سے زائد افراجھلسے

    مئی 30, 2023
    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    مئی 30, 2023
    فارغین سنابل فتنوں کے دور میں صحابۂ کرام کے منہج پر گہرائی کے ساتھ کار بند رہیں:مولانا محمدرحمانی

    فارغین سنابل فتنوں کے دور میں صحابۂ کرام کے منہج پر گہرائی کے ساتھ کار بند رہیں:مولانا محمدرحمانی

    مئی 29, 2023
    فیصلہ تو آپ کو ہی کرنا ہے

    فیصلہ تو آپ کو ہی کرنا ہے

    مئی 29, 2023
    جھارکھنڈ :ریلوے اسٹیشن پر کرنٹ لگنے سے 8کی موت ایک درجن سے زائد افراجھلسے

    جھارکھنڈ :ریلوے اسٹیشن پر کرنٹ لگنے سے 8کی موت ایک درجن سے زائد افراجھلسے

    مئی 30, 2023
    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    مئی 30, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist