
مظفرپور،25فروری(نمائندہ)ادارہ تنویر القرآن، نواب بریول مسجد، پرانی گدری روڈ، مہراجی پوکھر، مظفرپور کا چھٹا عظیم الشان جلسۂ دستاربندی و مسابقہ حفظ و سیرت 27 فروری 2025 بروز جمعرات بعد نماز مغرب ادارہ ہذا کے احاطے میں منعقد ہوگا۔ جلسہ کی سرپرستی فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی، استاذ حدیث و تفسیر مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم، مظفرپور فرمائیں گے جبکہ صدارت مدرسہ فیض الاسلام، پرسا دیورا مہتوری، نیپال کے استاذ امام النحو و الصرف حضرت مولانا محی الدین کریں گے۔ مذکورہ بالا اطلاع ادارہ تنویر القرآن کے بانی و ناظم قاری محمد اشتیاق القاسمی نے دی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر محب مدارس اسلامیہ، قائد ملت، رکن بہار قانون ساز کاؤنسل پٹنہ قاری صہیب شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر معزز علمائے کرام بھی شرکت فرمائیں گے، جن میں دارالعلوم اسلامیہ عربک کالج، برہمپورہ مظفرپور کے استاذ مولانا سید احتشام احمد قاسمی، جامعہ اسلامیہ مظفرپور کے بانی و مہتمم اور جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے استاذ حدیث مفتی محمد جمال اکبر مظفرپوری، مدینہ جامع مسجد کچی سرائے کے امام و خطیب مفتی محمد بشیر عالم قاسمی، جامع مسجد سرسید کالونی کے امام و خطیب مفتی افسر علی قاسمی، تحفظ ختم نبوت مشرقی چمپارن کے کنوینر مولانا محمد تنویر احمد خان اور مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کے ناظم مولانا نظام الدین اسامہ ندوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ یہ تمام علمائے کرام اپنے بصیرت افروز بیانات سے شرکاء کو مستفیض فرمائیں گے۔شاعر پرویز کوثر معروفی،مئو یوپی۔اور حافظ حارث رحمانی مظفرپوری اپنے شیریں لب و لہجے میں نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ نظامت کے فرائض نوجوان قلمکار، مصنف و صحافی اسلم رحمانی اور مولانا ارشاد ندوی مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔ادارہ تنویر القرآن کے ناظم تعلیمات مولانا شوکت علی بھاگلپوری نے بتایا کہ اس موقع پر درج ذیل حفاظ کرام کی دستاربندی کی جائے گی:حافظ احمد عبد اللہ ابن حافظ محمد منظر عالم،حافظ محمد آرزو ابن محمد خورشید،حافظ محمد خرم علی خان ابن ذوالنون علی خان،حافظ عفان رحمانی ابن حافظ اخلاق الرحمٰن،حافظ محمد عفان ابن عبد العزیز،حافظ حنیفہ مہتاب ابن محمد مہتاب عالم اور حافظ صبغت اللہ ابن امان اللہ صدیقی۔مولانا شوکت علی بھاگلپوری نے تمام برادران ملت اسلامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس روح پرور جلسہ میں جوق در جوق شرکت فرما کر علمائے کرام کے بصیرت افروز بیانات سے اپنے قلوب کو روشن کریں۔خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔











