مظفرپور،11 مارچ(پریس ریلیز) دی گائڈینس آئی ٹی آئی کالج کچی سرائے مظفرپور کے پرنسپل اور انصاف منچ مظفرپور کے خازن اعجاز احمد کی رہائش گاہ، سعدپورہ ریلوے گمٹی سے متصل واقع رضی منزل میں ایک روح پرور دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔اس بابرکت موقع پر شہر کے معززین، سماجی و تعلیمی شخصیات اور دیگر مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر روزے کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ اعجاز احمد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جو مسلمانوں کو اخوت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں افطار کے لمحات خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جہاں سب مل کر روزہ افطار کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے دعاگو ہوتے ہیں۔اعجاز احمد نے کہا کہ رمضان عبادت کے ساتھ ساتھ دوسروں کے درد کو احساس کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بہترین موقع بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مقدس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کا ساتھ دینا چاہیے، تاکہ کوئی بھی روزہ دار خالی دسترخوان کے ساتھ نہ رہے۔اعجاز احمد نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کریں اور اپنی زکوٰۃ، صدقات اور خیرات کو ان تک پہنچائیں جو اس کے مستحق ہیں ۔اعجاز احمد کی سماجی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور ان کی کاوشیں مظفرپور کے عوام کے لیے ایک مثال ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف ایک افطار دعوت تھی بلکہ باہمی بھائی چارے اور یکجہتی کا مظہر بھی تھی، جس میں تمام شرکاء نے مل کر دعا کی اور مستقبل میں ایسے ہی مثبت اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اورائی اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے حمایت یافتہ سابق ایم ایل اے امیدوار آفتاب عالم، سابق نائب ضلع پریشد صدر شاہ عالم شبو،انجنیئر ظفر اعظم ربانی، مفتی محمد عرفان قاسمی، محمد جہاں گیر، ایڈووکیٹ محمد اشتیاق احمد، خالد رحمانی، قمر فاؤنڈیشن کے چیئرمین تابش قمر، اکبر اعظم صدیقی، جاوید قیصر، نور الاسلام اعجاز، محمد اخلاق،شفیق الرحمٰن، فیض اللہ انصاری، محمد مشتاق،محمد شمیم، محمد ازہر، محمد فیضان اور محمد عارف وغیرہ نے شرکت کی۔