بسفی مدھوبنی (حشمت امجدی)ملی وسماجی شخصیت حضرت الحاج محمد ظہیر الاسلام (امین صاحب)کا چہلم 26فروری بروز بدھ کاشانہ امین بچھارپور پوپری ضلع سیتا مڑھی میں منعقد ہو رہاہے اس موقع پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوگا محفل کی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا الحاج الشاہ صوفی محمد فاروق رضوی صاحب قبلہ دارالعلوم امام احمدرضا کواری سیتا مڑھی فرمائیں گے جب کہ صدارت پیر طریقت اولاد غوث اعظم حضرت مولانا شاہ سیّد نظر عالم صاحب قبلہ سادات پور سیوان بہار ،،اجلاس کو خطاب کرنے والوں میں خطیب اعظم ہندوستان حضرت علامہ مولانا محمد ضیاء الدین صاحب قبلہ کٹک اڑیسہ مفتی ولی اللہ قادری صاحب قبلہ قاضی شہر چھپرہ مولانا اکرام الحق ضیائی صاحب قبلہ سیوان حضرت علامہ مفتی عمران رضا علیمی صاحب قبلہ مظفرپور مولانا رضاءالدین صاحب قبلہ مصباحی سیوان وغیرہ قابل ذکر ہیں ،،نعت کا ہدیہ پیش کرنے والوں میں شہنشاہ ترنم ھلال رضا مرکزی بریلی شریف ،وشکیل نوری سیوان حضرت ضیاء شبنم صاحب مداح رسول حافظ مقصد رضا صاحب سیوان قمر اسلمی صاحب وغیرہ قابل ذکر ہیں جلسے کی نظامت مرحوم کے شہزادہ حضرت مفتی حکیم محمد نظر الاسلام رئیس القادری صاحب نقابت مولانا رستم اقبال نظامی فرمائیں گے ،اس موقع پر أمین صاحب مرحوم کے صاحبزادگان اور انکے لواحقین نے جملہ مسلمانوں سے شرکت کی گذارش کی ہے۔











