
خالد ہاشمی
سیتامڈھی 28 فروری، سماج نیوز سروس : پوپری سب ڈویژنل آفس کمپلیکس میں واقع منریگا دفتر میں ایس ڈی او اشتیاق علی انصاری نے اس دفتر کا اچانک معائنہ کیا اور کام کاجائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پوپری بلاک میں منریگا کے کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ عملے نے انہیں کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ایس ڈی او نے پروگرام آفیسر راجیو رنجن کمار کو پوپری بلاک کے منریگا کاموں میں تیزی لانے، مکمل شفافیت برقرار رکھنے، کسی بھی قسم کی بے قاعدگی سے گریز کرنے سمیت کئی ہدایات دیں۔ انہوں نے پروگرام آفیسر سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کام کی نگرانی کریں اور متعلقہ جونیئر انجینئر کو بھی نگرانی میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔











