پٹنہ۔ ایلن پٹنہ کے طلباء نے ملک کے سب سے بڑے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ -2025 میں بہتر نتائج دیئے ہیں۔ ایلن پٹنہ کے 30 سے زیادہ طلباء نے سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ایلن پٹنہ کا یہ پہلے سال کا نتیجہ تھا۔ بہتر نتائج کے بعد کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو ایلن پٹنہ میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایلن پٹنہ کے تمام اساتذہ موجود تھے۔ایلن زونل ہیڈ اور نائب صدر ڈاکٹر وپن یوگی نے کہا کہ ایلن پٹنہ کو پہلے ہی سال سے طلباء اور والدین کا بھروسہ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پہلے بیچ سے ہی بہتر نتائج آئے ہیں۔ ایلن سے آل انڈیا رینک 4 حاصل کرنے والی مرنل کشور جھا اور لڑکیوں کے زمرے میں آل انڈیا رینک 12 اور آل انڈیا رینک-2 حاصل کرنے والی آشی سنگھ بہار کی رہنے والی ہیں۔ سکشم بھردواج نے 605 نمبروں کے ساتھ آل انڈیا رینک 1074 اور امولیا سنگھ نے 600 نمبروں کے ساتھ آل انڈیا رینک 1971 حاصل کیا۔ امولیا سنگھ ایلن پٹنہ سے میڈیکل کی تیاری کر رہی ہیں اور غیر متوقع طور پر امولیا نے بھی اس سال جے ای ای ایڈوانسڈ کوالیفائی کیا۔ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او نتن ککریجا نے بتایا کہ قومی نتائج میں ایلن کے کلاس روم کورس کی طالبہ مرنل جھا نے آل انڈیا رینک 04 حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹاپ 10 میں چار طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ہے، جس میں کیشو متل نے آل انڈیا رینک 07، بھاویہ چراگ جھا نے آل انڈیا رینک 04 اور آل انڈیا کلاس روم کے تین طلبہ نے 08 نمبر حاصل کیے ہیں۔ آراو اگروال نے آل انڈیا رینک 10 حاصل کیا ہے جو فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ایلن سے وابستہ ہیں۔ ایلن کی آشی سنگھ نے آل انڈیا رینک 12 حاصل کیا ہے اور انہیں آل انڈیا گرلز زمرہ میں 2 نمبر دیا گیا ہے۔