سیتامڑھی: دعوت افطار کا اہتمام سماجی کارکن اعظم احمد اور مولانا محمد قمرے عالم صاحب امجدی نے بشنپور میں اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ دعوت افطار میں سماجی کارکنوں، علمائے کرام سمیت درجنوں بستی والوں نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر افطاری کی۔ حافظ و قاری محمد عبداللہ نے کہا کہ افطار ایک ساتھ کھانے سے باہمی تعلقات و اتحاد اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ مولانا موصوف ہر سال اپنے رہائش گاہ پر دعوت افطار کا پرزور انداز میں اہتمام کرتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ جب تک اللہ پاک زندہ رکھے گا ان شاء اللہ یہ عمل جاری رہے گا اور بفضلہ تعالی ایسے موقع پر نہ تو کوئی چھوٹا ہوتا ہے نہ بڑا، سب ایک ہی طرح کے پاک پکوان سے افطار کرتے ہیں۔ جبکہ مولانا محمد طاہر حسین رضوی، حافظ محمد رضا غزالی اور مولانا معراج نے کہا کہ روزہ دار کو افطار کرانا باعث ثواب ہے۔ اس سے روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں آتی۔ افطار سے قبل معاشرے اور ریاست کی خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر بشنپور گوناہی کے اراکین کمیٹی کے سیکرٹری عبدالغفور، محمد شعیب نداف، صدر میر مظہر، محمد قمر اختر، خزانچی امیرول شیخ، محمد صدر عالم، محمد وارث نداف، محمد عاشق حسین ، محمد اختر، محمد تسلیم نداف، محمد ضیاء المصطفیٰ، ثناء المصطفیٰ، مصباح المصطفیٰ، محمد تنویر حسن چاند، محمد پرویزرعالم، محمد محسن لہیری محمد اویس رضا سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔