
ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) جامعہ فاطمہ الزہراء للبنات سنبرسي نگرپالیکا وارڈ نمبر 9ڈ ائنیاں میں سالانہ تقریب علاقے کے معروف مشہور شخصیت الحاج سلیم الدین کی صدارت اور مولانا مستقیم ندوی کی خوبصورت نظامت میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طالبات، گارجین حضرات، اساتذۂ کرام اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ تقریب کا بابرکت آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا پھر یہاں کی طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام، ملی نغمے، تقاریر اور خاکے پیش کیا، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کوشی پردیش سانسد گنیش اپریتی) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں مسلم بچیوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرینگے اس ادارے کی تعمیرو ترقی کے لئے ہرممکن تعاون کرینگے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ناظم جامعہ مولانا محبوب عالم ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد بچیوں کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو صدرِ تقریب جناب محمد سلیم الدین، دیگر مہمانانِ گرامی اور اساتذۂ کرام کے مبارک ہاتھوں سے توصیفی اسناد کے ساتھ انعامات تقسیم کیے گئے، بزم تلاوت طبقہ علیا میں اول پوزیشن عائشہ خاتون نے حاصل کیا جبکہ دوم سوم بالترتیب سمیہ اور نہاں نے اپنے نام کیا اسی طریقے سے تلاوت طبقہ سفلی میں اول نصرت خاتون دوم نور جہاں سوم رشیدہ خاتون نے حاصل کیا اسی طرح بزم خطابت اردو طبقہ علیا شائفہ پروین دوم راضیہ خاتون اور سوم تسرن الناظرین نے حاصل کیا عربی تقرریر میں سمیہ عائشہ نہاں نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیا بزم جوہر انگلش تقریر میں اول صبیحہ پروین دوم سمیہ پروین سوم لیلی خانم نے بازی باری اخیر میں ناظم جامعہ نے تمام حاضرین و مشارکین کے لئے ممنونیت اور مشکوریت کا اظہار کیا۔











