• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جدید سہولیات سے آراستہ الشفاء عبد الکریم میموریل اسپتال کا افتتاح

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 28, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

سہرسہ(سالک کوثر امام)ایم ایل اے چودھری یوسف صلاح الدین نے سہرسہ ضلع کے تحت سمری بختیار پور سب ڈویژن کے پہاڑ پور بازار میں جدید سہولیات سے آراستہ "الشفاء عبدالکریم میموریل اسپتال” کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ایل اے یوسف صلاح الدین نے کہا کہ یہاں علاج معالجے کی کوئی بہتر سہولت نہیں تھی اس لیے حاجی کلیم صاحب نے ایک بہتر ہسپتال کھول کر انتہائی قابل تحسین کام کیا ہے جس کے لیے وہ دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ضلع پریشد نمائندہ معروف عالم نے اس ہسپتال کو ایک شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے حاجی کلیم کو مبارکباد پیش کی اور جہاں ضرورت پڑی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صحافی وجیہ احمد تصور نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا تعین سفری سہولتوں، صحت اور تعلیم کی سہولتوں سے ہوتا ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ وہاں نہ تو تعلیم کے لیے اعلیٰ معیار کے ادارے ہیں اور نہ ہی بہتر علاج کے لیے ہسپتال ہیں۔ انہوں نے اسٹیج پر موجود ایم ایل اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان ہیں، آپ میں جوش اور جذبہ ہے، ان دونوں علاقوں کی ترقی کی طرف توجہ دیں اور اسپتالوں میں اچھے ڈاکٹر لائیں تاکہ یہاں کے لوگ علاج کے لیے سہرسہ، پورنیہ، پٹنہ جانے سے بچ جائیں۔ انہوں نے حاجی کلیم کو ایک اچھا ہسپتال کھولنے پر مبارکباد دی۔تنظیم امام مسجد کے صدر حافظ ممتاز رحمانی نے کہا کہ سمری بختیار پور میں ایک ریفرل ہسپتال ہے لیکن اچھے ڈاکٹر کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ جو ڈاکٹر بہتر ہیں وہ اکثر باہر ہی رہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگوں خصوصاً غریبوں کو علاج کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن حاجی کلیم صاحب نے الشفاء عبدالکریم میموریل ہسپتال کھول کر یہاں کے لوگوں کو ایک تحفہ دیا ہے جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ایم ایل اے سے بھی درخواست کی کہ وہ سرکاری اسپتال میں اچھے ڈاکٹر لانے کی طرف توجہ مبذول کریں۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی این منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ کے سینئر استاد پروفیسر ابوالفضل نے کہا کہ پہاڑ پور میں اسپتال کا افتتاح یہاں کی ایک بڑی آبادی کے لیے باعث فخر ہے۔ سمری بختیار پور میں اچھے ہسپتال اور ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو باہر سے علاج کروانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر یہاں سے بڑی اور سنگین بیماریوں کا علاج شروع ہو جائے تو لوگ دونوں پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔منڈل یونیورسٹی کے سینئر استاد اور کانگریس کے بلاک صدر پروفیسر امتیاز انجم نے اس اسپتال کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمری بختیار پور علاقہ میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی بہت ضرورت تھی، جس کی کمی کو حاجی کلیم صاحب نے اس اسپتال کو کھول کر دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہسپتال میں بہتر علاج کے ساتھ ساتھ علاج میں ایمانداری بھی ضروری ہے اور مریضوں سے صرف مناسب فیسیں اور قیمتیں وصول کی جائیں تاکہ غریب لوگ مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہسپتال آنے والے وقت میں ایک مثالی ہسپتال بنے گا۔اس سے قبل پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اسٹیج کی نظامت لطف الرحمان صمدانی نے کی۔ اس موقع پر حافظ محمد شکیل احمد، مولانا ضیاء الدین ندوی، مولانا سہراب عالم ندوی نے بھی خطاب کیا جبکہ نعت شریف پیش کرنے والوں میں ہندوستان کے مشہور شعراء اسد اعظمی، ساحل عمر، ابو سعد سہرساوی، دانش مبارک پوری، اسامہ ندوی، مہدی حسن اور اشرف علی ندوی شامل تھے۔اس موقع پر جن سوراج کے شمیم انور، رویندر کمار، مفتی ظل الرحمان قاسمی، سماجی کارکن محمد سعود عالم، سماجی کارکن فاتح منظر، کانگریس، پی اے سی ایس کے صدر محمد عدنان عالم، عبدالتواب، مفتی اعظم، صحافی جعفر امام قاسمی،عقیل احمد اعجاز امین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن   پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    اپریل 6, 2026
    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    اپریل 6, 2026
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist