دربھنگہ،پریس ریلیز: مغفرت کی دعا مانگتے ہیں سبھی ۔عام دستور ہے لیلتہ القدر میں۔گذشتہ شب یعنی لیلتہ القدر کے پربہارموقع پر ختم قرآن پاک (بشکل تراویح ) کا اہتمام نورانی جامع مسجد ادھلوآم،علی نگر دربھنگہ بہار میں کیاگیا۔رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی عشق وایمان سے لبریز ہر مومن تراویح وروزہ رکھنا شروع کردیا۔یہ وہ ماہ صیام ہے جس کی عظمت و بزرگی کا حال یہ ہے کہ نفل کا ثواب فرض کے برابر اورفرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا گیا ہے اسی ماہ مبارک کی مقدس شب یعنی شب قدر میں قرآن کریم کا نزول ہوا ۔مذکورہ خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد صابرالقادری صاحب ایم اے کمہراروی نے کیا۔مولانا قادری نے مسلمانوں سے مزید کہاکہ باقی بچے ہوئے روزے اور عبادات کو ضائع نہ کریں جس طرح تراویح میں لوگوں کی تعداد اچھی دیکھی گئ ویسی ہی ہمیشہ رہنی چاہیے ۔حافظ محمد انوار الحق صاحب اورمولانا محمد صابرالقادری صاحبان کی شال اورپھولوں کی ہار سے گل پوشی کی گئ،موقع پرحافظ محمد جاوید،عبدالغفور،محمد نعیم عالم،الطاف عالم ،محمد خورشید عالم ،محمدشمشاد عالم ،غلام ربانی ،محمد نظام الدین ،گلزار بھائ ،محمد نیاز،محمد مفیدعالم،محمد صدرعالم،محمد محفوظ عالم وغیرہ موجود تھے اخیر میں فاتحہ خوانی پر پروگرام کا اختتام ہوا۔