• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

جنوبی افریقہ کی سپر اوور میں افغانستان کے خلاف کامیابی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2026
0 0
A A
جنوبی افریقہ کی سپر اوور میں افغانستان کے خلاف کامیابی
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہوالیگ میچ ٹائی رہا جو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کا چھٹا ٹائی میچ تھا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 187 رن بنائے تھے۔ افغانستان کے سبھی کھلاڑی19.4 اوور میں187 رن بناکر آوٹ ہوئے جس کی وجہ سے میچ ٹائی رہا۔ پہلے سپر اوور میں دونوں نے 17۔ْ 17 رن بنائے اور میچ ایک مرتبہ پھر ٹائی ہوگیا۔ دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ کے 23 رن کے جواب میں افغانستان نے دو وکٹ پر 19 رن بنائے جس کی بدولت اسے شکست ہوئی۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں یہ پہلا میچ تھا جس میں فیصلہ دو سپر اوور میں ہوا جبکہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ تیسرا میچ تھا جس کا فیصلہ دو سپر اوور بعد ہوا۔ پہلا مرتبہ ایسا ہندوستان اور افغانستان کے درمیان بنگلور میں17 جنوری2024 کو کھیلا گیا تھا جبکہ نیدرلینڈس اور نیپال کے درمیان گلاسگو میں16 جون2025 کو تیسرے سپر اوور میں فیصلہ ہوا تھا۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پہلا ٹائی میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ڈربن میں14 ستمبر2007 کو کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان نے بلے بازی کرائی تھی جس نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر141 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 141 رن بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔ میچ کی آخری پر پاکستان کو ایک رن کی ضرورت تھی۔ سر ی سنت کی اس بال کو کور کی جانب کھیل کر مصباح الحق رن لینے کے لئے بھاگے تھے۔ اجیت اگرکر نے بال پکڑ کر سری سنت کو تھرو کی انہوں نے بال وکٹوں پر ماردی تھی اور مصباح الحق کو رن آوٹ کردیا تھا۔اس میچ اس زمانے میں کھیلا گیا تھا جب سپر اوور نہیں ہوتا تھا اور ہر ٹیم کو تین کھلاڑیوں کو وکٹ پر بال مارنی ہوتی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے وریند سہواگ، ہربھجن سنگھ اور روبن اتھپا نے بالوں پر وکٹوں پر ماردیا تھا مگر پاکستان کی جانب سے
یاسر عرفات، عمر گل اور شاہد آفریدی بال کو وکٹوں پر مارنے میں ناکام رہے تھے ۔ ہندوستان نے بول آوٹ میں3-0 کامیابی حاصل کرکے دو پوائنٹس اپنے نام کرلئے تھے۔
سری لنکا میں2012 میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دو میچ ٹائی رہے تھے۔ پہلا ٹائی میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین پالے کیلے میں 27 ستمبر 2012 کو ہوا تھا۔ اس میچ میںٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 174 رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 174 رن بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔سری لنکا کو میچ کی آخری بال پر ایک رن درکار تھے مگر لاہیرو تری مانے اس بال پر رن آوٹ ہوگئے۔ سپر اوور میں سری لنکا نے ایک وکٹ پر13 رن بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ پر سات رن بنانے دیئے۔
اسی میدان پر چار دن بعد ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والا میچ ٹائی ہواتھا۔ اس میچ میںٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی19.3 اوور میں139 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر139 رن بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔میچ کی آخری بال پر نیوزی لینڈ کو دو رن کی ضرورت تھی۔ ڈوگ برسویل دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوئے تھے۔ سپر اوور میں نیوزی لینڈ نے کسی نقصان کے بغیر17 رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے پانچ بالوں پر19 رن بناکر میچ جیتکت دو پوائنٹس حاصل کرلئے تھے۔
پچھلے عالمی کپ میں دو میچ ٹائی رہے تھے۔ پہلا ٹائی میچ عمان اور نامیبیا کے مابین برج ٹاون میں کھیلا گیا۔ٹاس ہارنے کے بعد عمان کے سبھی کھلاڑی 19.4 اوور میں109 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ نامیبیا نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 109رن بناکر میچ ٹائی کرالیا تھا۔ میچ کی آخری بال پر دو رن کی ضرورت تھی۔ مہران خان نے یہ بال کرائی جس پر لیگ بائی کا ایک رن بنا اور میچ ٹائی ہوا۔ اگر وکٹ کیپرنسم خوشی بال کو صحیح طرح پکڑ کر وکٹوں میں مارکر ملان کروگر کو رن آوٹ کرسکتے تھے۔
سپر اوور میں نامیبیا نے عمان کو شکست دیکر دو پوائنٹس اپنے نام کئے۔ عمان کی جانب سے سپر اوور بائیں ہاتھ کے تیز بالر بلال خان نے کرایا۔ ڈیوڈ ویز (13)اور گرہارد ایراس مس (8) نے21 رن بنائے جو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیسرے سب سے زیادہ رن تھے۔ ڈیود ویز نے ااپنی ٹیم کی جانب سے سپر اوور کرایا اور اس میں دس رن دیکر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ عمان کی جانب سے نسم خوشی نے دو،عاقب الیاس نے سات اورزیشان مقصود نے ایک رن بنایا۔
ڈلاس میں6 جون 2024 کوپاکستان اور امریکہ کے مابین ڈلاس میں کھیلا گیا عالمی کپ کا میچ ٹائی رہا۔ پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر159 رن بنائے تھے۔ امریکہ نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 159 رن بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔ میچ کی آخری بال پر نتیش کمار نے چوکا لگاکر یہ میچ ٹائی کرایا تھا۔ سپر اوور میں امریکہ نے ایک وکٹ پر 18 رن بنائے تھے۔ محمد عامر نے تین وائیڈ بالیں کرائیں جن پر رن بھی بنے۔ پاکستان کی شکست کی سب سے اہم وجہ یہی تھی۔ وائید بالوں پر سات رن بنے۔ پاکستان نے ایک وکٹ پر 13 رن بنائے اور میچ گنوادیا۔ امریکہ کو سپر اوور کی جیت کے بعد دو پوائنٹس حاصل ہوگئے اور اس نے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں اپنے پہلے دونوں میچ جیت لئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    فروری 12, 2026
    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    فروری 12, 2026
    مسلمانانِ ہند کی زبوں حالی اور ان کا علاج

    مسلمانانِ ہند کی زبوں حالی اور ان کا علاج

    فروری 12, 2026
    امریکی فوج کوبغاوت پر اکسانے کا الزام، چھ ڈیموکریٹک ارکان کے خلاف فردِ جرم کی درخواست مسترد

    امریکی فوج کوبغاوت پر اکسانے کا الزام، چھ ڈیموکریٹک ارکان کے خلاف فردِ جرم کی درخواست مسترد

    فروری 12, 2026
    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    فروری 12, 2026
    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    فروری 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist