آج، 12 مئی 2025 کو ، ایئر انڈیا کی ایک مسافر پرواز احمد آباد سے لندن کے لیے اڑ رہی تھی ، جو بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہو گئی اور طیارے میں آگ لگ گئی۔ اس المناک حادثے میں کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے۔اس افسوسناک واقعہ پر امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب (دامت برکاتہم) نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ پورے ملک کے لیے ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والی خبر ہے۔حضرت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حادثے کی منصفانہ اور مکمل تحقیقات کرائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور معاوضہ فراہم کیا جائے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے وقف بورڈ ، سماجی بہبود کی تنظیموں اور امدادی ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کریں اور اپنی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔حضرت نے آخر میں دعا فرمائی:اللہ تعالیٰ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور پورے ملک کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھے۔